ماہ نور (اسٹیج اداکارہ)
Appearance
ماہ نور ایک پاکستانی اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ [1] اس نے کچھ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا۔ انھوں نے 2019 میں ایک کاروباری شخصیت افتخار بھٹی سے شادی کی۔
کیریئر
[ترمیم]انھوں نے اداکاری کے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈراما 'موسم' سے کیا ۔ انھوں نے تقریبا ایک سال تک الفلاح تھیٹر میں اداکاری کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے تمثیل تھیٹر ، شالیمار تھیٹر ، محفل تھیٹر ، الحمرا آرٹس کونسل اور پنجاب کے دیگر تھیٹرز میں بھی پرفارم کیا۔
ان کی نمایاں فلموں میں " شیر دل" (2012) ، "ہلہ گلا" (2015) ، "جیو سر اٹھا کے" (2017) اور "جنون عشق " (2019) شامل ہیں ۔ ٹیلی ویژن کے لیے ان کے نمایاں ڈراموں میں "موسم" ، "ممی"، "افسر بے کار خاص" اور "ہم سب امید سے ہیں" شامل ہیں۔
فلمو گرافی
[ترمیم]# | سال | فلم | ڈائریکٹر | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
1 | 2012 | شیر دل | اقبال کشمیری | پنجابی | پہلی |
2 | 2014 | لفنگا | نسیم حیدر شاہ | پنجابی | اہم کردار |
3 | 2015 | ہلہ گلہ | کامران اکبر خان | اردو | |
4 | 2017 | جیو سر اٹھا کے | ندیم چیمہ | اردو | |
5 | 2019 | جنون عشق | نسیم حیدر شاہ | اردو | |
6 | 2019 | باجی | ثاقب ملک | اردو |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Stage and film artist Mahnoor"۔ Pakistan Film Magazine۔ 14 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2019