محمد منشا تابش قصوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد منشا تابش قصوری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام محمد منشا
پیدائش ؍1944ء
ہری ہر ضلع قصور
تاریخ وفات ؍ ،24 ستمبر 2022ء
مذہب اسلام
عملی زندگی
ادبی تحریک اہلسنت
مادر علمی دار العلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور
کارہائے نمایاں مصنف اورمدرس
باب ادب

محمد منشا تابش قصوری اہلسنت و جماعت کے اکابر، مدرس، مصنف اور اعلیٰ خطیب ہیں۔

نام[ترمیم]

نام محمد منشا والد کا نام میاں اللہ دین تخلص تابش، قصوری اور سیالوی ہے۔

ولادت[ترمیم]

منشا تابش کی ولادت 1944ء میں ہری ہر ضلع قصور میں ہوئی۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

قرآن کریم گھر میں پڑھا، پرائمری پاس گاؤں کے اسکول سے کی، میٹرک ہائی اسکول گنڈا سنگھ والا سے 1956ء میں کیا میٹرک کے بعد دار العلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور میں داخل ہوئے 1377ھ سے 1385ھ تک علوم دینیہ میں دسترس حاصل کی۔

سلسلہ بیعت[ترمیم]

1971ء میں خواجہ قمر الدین سیالوی کے ہاتھ پر سلسلہ چشتیہ میں بیعت کی۔

اساتذہ کرام[ترمیم]

فقیہ اعظم محمد نور اللہ نعیمی بصیر پوری، مولانا محمد باقر ضیاء اور صاحبزادہ نصر اللہ نوری کی شاگردی حاصل تھی اس کے علاوہ شاعری میں مولانا ضیااللہ قادری کی شاگردی حاصل کی۔

خدمات[ترمیم]

  • خطیب جامع مسجد فردوس ٹینریز مرید کے
  • مرکزی انجمن حزب الرحمن بصیر پور کے نائب ناظم رہے
  • ملکی جرائد و رسائل میں بہت مضامین تحریر کیے

تصنیفات[ترمیم]

بہت سی تصنیفات میں سے چند ایک یہ ہیں

  • محمد نور
  • تذکرۃ الصدیق
  • راہ عمل
  • انوار الصیام
  • گنج شکر
  • اظہار حقیقت[1]
  • دعوت فکر

وفات[ترمیم]

24 ستمبر 2022ء کو وفات ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ علمأ اہل سنّت و جماعت لاہور، ص 409،پیر زادہ محمد اقبال فاروقی۔ مکتبہ نبویہ گنج بخش لاہور