مندرجات کا رخ کریں

مرزا شاہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرزا شاہی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1931ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 ستمبر 2020ء (88–89 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مزاحیہ اداکار ،  اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مرزا شاہی (اصل نام:مرزا اصغر بیگ) شوبز انڈسٹری میں مرزا شاہی کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔مرزا شاہی کا تعلق کراچی سے تھا، 1965ء میں پاکستانی فلم ’بہانا‘ کے ایک گانے میں پرفارم کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔مرزا شاہی ’چکوری‘، ’چھوٹے صاحب‘ اور نوکر وٹی دا‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔وہ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول کامیڈی ڈرامے ’نادانیاں‘ میں بھی کام کر چکے ہیں اور چچا کمال کے طور پر ان کی کامیڈی اداکاری کو اس ڈرامے میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔معین اختر کے ساتھ ان کا ڈراما عید ٹرین بھی مداحوں میں کافی مقبول رہا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔29 ستمبر 2020ء کو بوجہ کرونا کراچی میں وفات پاگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق مرزا شاہی میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث وہ سول ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انھیں 2 روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن معروف اداکار جانبر نہ ہو سکے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]