مڈغاسکر میں پایا جانے والا باﺅ باب نامی درخت
Appearance
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
پانی والا درخت
افریقی ملک مڈغاسکر میں جس میں بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ مڈغاسکر میں پایا جانے والا باﺅ باب نامی درخت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس دیوہیکل درخت کو پانی ذخیرہ کرنے کی قوت کی وجہ سے جزیرہ مڈغاسکر کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔ باﺅباب درختوں کی یہاں آٹھ اقسام پائی جاتی ہیں۔ مزیدار بات یہ ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے والا یہ درخت مڈغاسکر کی بنجر زمینوں پر نمو پاتا ہے۔ اس کا تنا بوتل نما ہوتا ہے جس میں بڑی مقدار میں پانی جمع رہتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس درخت کے تنے میں ایک لاکھ بیس ہزار لیٹر پانی جمع کرنے کی گنجائش ہوتی ہے، جو اس بنجر علاقے میں انسانوں اور جنگلی حیات کے لیے زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس درخت کی ایک اور بات جو حیرت انگیز ہے، وہ یہ کہ اس کی جڑیں زمین سے باہر ہوا میں ہوتی ہیں۔