میٹھادر
Appearance
میٹھادر کراچی کے قصبے صدر کا ایک حصہ ہے اور کراچی شہر کے مرکزی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]قدیم کراچی کی حفاظت کے لیے جب پہلی بار فصیل بنائی گئی تو اس میں دو دروازے تھے۔ ایک کا رخ بحیرہ عرب کی طرف تھا اور دوسرے کا لیاری ندی کی طرف۔ اسی مناسبت سے ان دروازوں کے نام کھارادر اور میٹھادر تھے۔ بعد ازاں شہر کی توسیع کے نتیجے میں میٹھادر کے اردگرد آبادی میں اضافہ ہوا تو اس پورے علاقے کو کا نام میٹھادر پڑ گیا۔