نریندر ناتھ
اس مضمون یا قطعے کو ایم این رائے میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
نریندر ناتھ
1887 تاریخ پیداءش 1954 تاریخ وفات
وجہ شہرت بنگال کے انقلابی لیڈر۔ کانپور میں مقدمہ چلا اور چھ سال کی سزا ہوئی۔ 1936 میں کانگرس میں شامل ہو گئے لیکن دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں اتحادیوں کی حمایت کی بنا پر نکال دیے گئے ۔
بنگال کے انقلابی لیڈر۔ ایک دیہاتی اسکول ماسٹر کے لڑکے تھے۔ اصل نام نریندر ناتھ تھا۔ اوائل عمر میں بنگال کے مشہور انقلابی جتندر ناتھ مکرجی سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ 1907 سے 1914 تک انقلابی پارٹی میں کام کیا۔ اس دوران میں دو بار گرفتار ہوئے۔
پہلی جنگ عظیم کے آغاز میں غدر پارٹی میں شامل ہو گئے اور جرمنی سے ہندوستان میں اسلحہ لانے کی سازش میں اہم حصہ لیا۔ ناکامی پر فرار ہو کر پہلے چین اور پھر امریکا گئے اور وہاں ایم این رائے کا نام اختیار کرکے کمیونسٹ تحریک میں سرگرم حصہ لینے لگے ۔
بعد ازاں میکسیکو میں کمیونسٹ پارٹی کی تنظیم کی اور جنوبی امریکا کی ریاستوں میں کمیونسٹ نظریات کا پرچار کیا۔ لینن نے انھیں سوویت یونین بل کر بین الاقوامی کمیونسٹ تحریک کے مشرقی شعبے کا منصرم مقرر کیا۔ اسی دوران میں انھیں چین میں کمیونسٹ پارٹی کی تنظیم کے لیے بھیجا
1918 میں اختلافات کی بنا پر، بین الاقوامی کمیونسٹ تحریک سے الگ ہو گئے۔ ان کا خیال تھا کہ مارکسزم میں سائنس اور فلسفے کے بدلتے ہوئے تصورات کی بنا پر تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔
رائے جرمنی اور فرانس سے ہوتے ہوئے پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد خفیہ طور پر ہندوستان پہنچے۔ 1931 میں بمبئی میں پکڑے گئے ۔
کانپور میں مقدمہ چلا اور چھ سال کی سزا ہوئی۔ 1936 میں کانگرس میں شامل ہو گئے لیکن دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں اتحادیوں کی حمایت کی بنا پر نکال دیے گئے۔ آخری عمر میں انھوں نے ایک نئے فلسف حیات Radical Humanism کی بنیاد رکھی۔ جس نعرہ تھا، انسان ہر چیز کا پیمانہ ہے۔ لیکن اسے مقبولیت حاصل نہ ہو سکی۔
- 1887ء کی پیدائشیں
- 1954ء کی وفیات
- برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد
- بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بیسویں صدی کے بھارتی غیر افسانوی مصنفین
- بیسویں صدی کے بھارتی فلسفی
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بھارتی انسان دوست
- بھارتی انقلابی
- بھارتی سیاست دان
- بھارتی سیاسی نظریہ ساز
- بھارتی کمیونسٹ
- بھارتی مرد فلسفی
- بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی ملحدین
- مغربی بنگال کی شخصیات
- ہندو-جرمن سازش
- بھارتی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- شمالی 24 پرگنہ ضلع کی شخصیات
- معاصر بھارتی فلاسفہ
- بیسویں صدی کے فلسفی
- بیسویں صدی کے مضمون نگار
- تاریخ کے فلسفی
- معاشرتی فلاسفہ
- معاصر فلسفی
- سابقہ ہندو
- معاشرتی علوم کے فلسفی
- تہذیب کے فلاسفہ
- معاشرتی ناقدین
- ثقافتی ناقدین
- بھارتی فلسفی
- بیسویں صدی کے ملحدین
- ملحد فلسفی
- ہندوستانی سابقہ ہندو
- سابقہ مارکسی
- مغربی بنگال سے آزادی ہند کے فعالیت پسند
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین