مندرجات کا رخ کریں

نویاتی زنجیری تعامل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نویاتی زنجیری تعامل میں کسی بھاری عنصر (مثلا؛ یورینصر (uranium)) کے مرکزے پر تعدیلوں (neutrons) کی بمباری کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ دو ہلکے مرکزوں میں تقسیم ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی توانائی اور مزید تعدیلے (neutrons) بھی خارج ہوتے ہیں۔ یہ نئے نکلنے والے تعدیلے، مزید بھاری مرکزوں پر بارش کرکے اسی عمل کو دہراتے ہیں اور اس طرح انشقاقی عمل کا ایک سلسلہ وار تعامل جاری ہوجاتا ہے جس کو مرکزی زنجیری تعامل (nuclear chain reaction) کہا جاتا ہے۔