ٹھل ہیرو خان
ٹھل ہیرو خان انگریزی (Thul Hairo Khan) بدھ مت کااسٹوپا (Stupa) ہے جو سندھ پاکستان کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گائوں ہیرو خان مغرب میں کاچھو کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ اسٹوپا کچی اور پکھی اینٹوں سے تعمیر گیا تھا۔ اسٹوپا کی لمبائی50 فٹ اور چوڑائی 30 فٹ ہے۔ اس اسٹوپا کی چوٹی سر کرنے کے لیے اسٹوپا کے شمال میں سیڑھی ہے۔ گمان غالب کیا جاتا ہے کہ یہ اسٹوپا 5 يا 7 صدی عیسوی میں تعمیر ہوا تھا۔ ٹھل ہیرو خان سندھ میں دوسرے اسٹوپا کے سلسلے کا ایک اسٹوپا ہے۔[1][2][3]
تاریخ
[ترمیم]سندھ میں بدھ مت قبل از مسیح میں موریا سلطنت کے زمانے میں پھیلا۔ خاص طور پر اشوک اعظم کے زمانے میں زیادہ پھیلا۔[4] سندھ کے رائے حکمران کے عہد میں سندھ بدھ مت کا مرکز تھا۔[5] بدھ مت سندھ میں برہمن خاندان کی حکمرانی کے وقت میں رہا۔ چچ کا بھائی چندر بدھ کے مانتا تھا۔[6] سندھ میں بدھ مت 13 عیسوی تک[7] سومرہ سلاطین کے دور میں بھی رہا۔ اسٹوپا بدھ مت مذہب کے آثار میں شمار کیے جاتے ہیں۔[8]
محل وقوع
[ترمیم]ہیرو خان کا اسٹوپا جوہی شہر سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں واقع ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-30
- ↑ http://heritage.eftsindh.com/districts/dadu/hairo-khan-thul.php
- ↑ https://azizkingrani.wordpress.com/2014/07/15/the-stupa-in-kachho-region/
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=swB-Ob_0Z1wC&pg=PA273&dq=Buddhism+spread+in+Sindh+Asoka+period&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwiSqcqa9q_aAhWhNJoKHUGMA3YQ6AEIJjAA#v=onepage&q=Buddhism%20spread%20in%20Sindh%20Asoka%20period&f=false
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=hGHpVtQ8eKoC&pg=PA22&dq=Buddhism+in+Rai+dynasty&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjg58_NrrDaAhUPS5oKHf0RC3MQ6AEISDAG#v=onepage&q=Buddhism%20in%20Rai%20dynasty&f=false
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=VrlLNltm5dMC&pg=PA32&dq=Buddhism+in+rai+dynasty&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwiK19qfpLDaAhUMDMAKHU4CAzgQ6AEIJDAA#v=onepage&q=Buddhism%20in%20rai%20dynasty&f=false
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=f2A8AAAAMAAJ&q=Buddhism+in+Soomra+period&dq=Buddhism+in+Soomra+period&redir_esc=y&hl=en
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=B105DQAAQBAJ&pg=PA1226&dq=Stupa+sacred+religious+remains+symbol+of+Buddhism&redir_esc=y&hl=en#v=onepage&q=Stupa%20sacred%20religious%20remains%20symbol%20of%20Buddhism&f=false