پھولی ہوئی رگیں
پھولی ہوئی رگیں | |
---|---|
پھولی ہوئی رگوں سے متاثرہ ٹانگ | |
تلفظ |
|
اختصاص | عروقی سرجری, امراض جلد[1] |
علامات | کوئی بھی نہیں، متاثرہ حصہ میں معمولی درد[2] |
مضاعفات | اخراج خون, سطحی طور پر شریاں میں خون کا جم جانا[2][1] |
خطرہ عنصر | موٹاپا، کافی ورزش نہ کرنا، ٹانگوں کا حادثہ، خاندانی تاریخ، حمل[3] |
تشخیصی طریقہ | جانچ کی بنیاد پر[2] |
مماثل کیفیت | دائروی عروقی بیماری,شریانوں کی کمی, محیطی عصبی عارضہ[4] |
علاج | دبائو والی جرابیں، ورزش، سکلیرو تھراپی، سرجری[2][3] |
تشخیض مرض | عام طور پر دوبارہ ہوتا ہے[2] |
تعدد | بہت عام[3] |
پھولی ہوئی رگیں یا ویریکوز رگیں وہ سطحی رگیں ہیں جو سوجن کی وجہ سے پھولی اور مڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ [2] [1] یہ عام طور پر وہ ٹانگوں میں جلد کے بالکل نیچے ہوتی ہیں۔ [3] عموما ان کی علامات بہت کم ہوتی ہیں لیکن کچھ کو اس حصے میں بھرے پن کا احساس یا درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ [2] پیچیدگیوں میں خون بہنا یا سطحی طور پر خون کا جم جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] [1] جب فوطوں (سکروٹم) میں رگیں پھولتی ہیں تو اسے ویریکوسیلے کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ مقعد کے آس پاس کے پھولی رگوں کو بواسیر کہتے ہیں۔ [1] ویریکوز رگیں اپنے جسمانی، سماجی اور نفسیاتی اثرات کی وجہ سے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔ [5]
اس عارضہ کی اکثر کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی۔ [2] خطرے کے عوامل میں موٹاپا ، ناکافی ورزش، ٹانگوں کا حادثہ اور اس حالت کی خاندانی تاریخ شامل ہیں۔ [3] دوران حمل میں خواتین میں عام طور پراس سے متاثر ہوتی ہیں۔ [3] کبھی کبھار یہ دائمی رگوں کی کمی یا کم کارکردگی کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔ [2] جس کی وجہ ، بنیادی میکانزم میں رگوں میں کمزور یا خراب والوز شامل ہیں۔ [1] تشخیص عام طور پر معائنے کے ذریعے کی جاتی ہے اور الٹراساؤنڈ کے ذریعے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ [2] اس کے برعکس مکڑی کے جالے والی رگوں(اسپایڈر وین) میں باریک رگیں شامل ہوتی ہیں اور وہ چھوٹی ہوتی ہیں۔ [1] [6]
علامات اور ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ علاج میں طرز زندگی میں تبدیلیاں یا طبی طریقہ کار شامل ہو سکتا ہے۔ [1] طرز زندگی کی تبدیلیوں میںدبائو والی جرابیں ، ورزش، ٹانگوں کو اونچا کرنا اور وزن میں کمی شامل ہو سکتی ہے۔ [1] طبی طریقہ کار میں سکلیروتھراپی ، شعاعی سرجری اور رگوں کو اتارنا شامل ہیں۔ [2] [1] علاج کے بعد اکثر دوبارہ ہونا ممکن ہے۔ [2]
رگیں پھول جانا بہت عام ہے، جو کسی وقت تقریباً 30فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [3] [7] یہ عمر کے ساتھ زیادہ عام ہو جاتا ہے۔ [3] خواتین مردوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا متاثر ہوتی ہیں۔ [6] پھولی رگوں کو پوری تاریخ میں بیان کیا گیا ہے اور کم از کم 400 عیسوی کے بعد سے سرجری کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے [8]
حوالہ جات:
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د "Varicose Veins"۔ National Heart, Lung, and Blood Institute (NHLBI)۔ مورخہ 2019-01-21 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-20
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ "Varicose Veins - Cardiovascular Disorders". Merck Manuals Professional Edition (کینیڈین انگریزی میں). Archived from the original on 2019-01-21. Retrieved 2019-01-20.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Varicose Veins"۔ medlineplus.gov۔ مورخہ 2019-01-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-20
- ↑ Buttaro, Terry Mahan; Trybulski, JoAnn; Polgar-Bailey, Patricia; Sandberg-Cook, Joanne (2016). BOPOD - Primary Care: A Collaborative Practice (انگریزی میں). Elsevier Health Sciences. p. 609. ISBN:9780323355216. Archived from the original on 2019-01-21. Retrieved 2019-01-21.
- ↑ Lumley, E; Phillips, P; Aber, A; Buckley-Woods, H; Jones, GL; Michaels, JA (April 2019). "Experiences of living with varicose veins: A systematic review of qualitative research". Journal of clinical nursing. 28 (7–8): 1085–1099. doi:10.1111/jocn.14720. PMID 30461103.
- ^ ا ب "Varicose veins and spider veins". womenshealth.gov (انگریزی میں). 15 دسمبر 2016. Archived from the original on 2019-01-21. Retrieved 2019-01-21.
- ↑ "Varicose veins Introduction - Health encyclopaedia"۔ NHS Direct۔ 8 نومبر 2007۔ مورخہ 2007-11-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-20
- ↑ Gloviczki, Peter (2008). Handbook of Venous Disorders : Guidelines of the American Venous Forum Third Edition (انگریزی میں). CRC Press. p. 6. ISBN:9781444109689. Archived from the original on 2019-01-21. Retrieved 2019-01-21.