چکار
Appearance
چکار | |
---|---|
تحصیل | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | آزاد کشمیر |
ضلع | ضلع ہٹیاں |
بلندی | 1,921 میل (6,302 فٹ) |
زبانیں | |
• دفتری | اردو |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت |
چکار یہ ضلع ہٹیاں کی ایک تحصیل ہے۔
دریائے جہلم سے خاصا اوپراور سطح سمندر سے تقریباً دو ہزار میٹر بلند’’ چکار‘‘ کی چھوٹی سی دلکش و دلفریب بستی ہے۔
یہاں سیب اور ناشپاتی کثرت سے پیدا ہوتی ہے۔ یہاں ایک فش ہیچری بھی ہے۔ چکار سے ایک سڑک لون بنگلہ کی سمت جاتی ہے۔ اس راستے پر اخروٹ کے درختوں کے جھنڈ اورفر کے گھنے جنگلات نیلے آسمان کے پس منظر میں کسی خوبصورت تصویر کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔ یہاں جنگل میں کئی چھوٹی بڑی پگڈنڈیاں ہیں جن پر سیر کی جا سکتی ہے۔ جا بہ جا شفاف پانی کے چشمے‘ مہکی ہوا اور پرندوں کی چہچہاہٹ، شہروں سے تفریح کے لیے آنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2017