کینیڈا کے راکی پہاڑ
کینیڈا کے راکی پہاڑ براعظم شمالی امریکہ کے پہاڑی سلسلے ہیں۔ اس کے جنوبی سرے البرٹا اور برٹش کولمبیا امریکی ریاستوں ایڈاہو اور مونٹانا سے ملتے ہیں۔ شمالی سرے پر لیارڈ کا میدان موجود ہے جو برٹش کولمبیا کا حصہ ہے۔
عام خیال کے برعکس راکی پہاڑ يوكون یا الاسکا تک نہیں جاتے اور نہ ہی وسطی برٹش کولمبیا کو۔ لیارڈ دریا کے شمال میں میکنزی پہاڑ ہیں جو ان راکی پہاڑوں کا حصہ نہیں۔ یہ میکنزی پہاڑ یوکون اور نارتھ ویسٹ ریاستوں کے درمیان سرحد کا کام دیتے ہیں۔ برٹش کولمبیا میں راکیز ماؤنٹین ٹرنچ کا پہاڑی سلسلہ کولمبیا ماؤنٹین کہلاتا ہے اور یہ بھی راکی پہاڑوں کا حصہ نہیں۔
ارضیات
[ترمیم]کینیڈا کے پہاڑی سلسلوں کا سب سے مشرقی کنارہ کینیڈین راکی پہاڑ ہیں۔ یہ امریکہ کے پہاڑی سلسلوں کا بھی حصہ ہیں جو الاسکا سے لے کر جنوبی امریکا تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ مزید بڑے بحرالکاہل کے آتشی حلقے کا حصہ ہیں جو بحر الکاہل کے کنارے موجود ہے۔
کینیڈین راکی پہاڑوں کے مشرق میں کینیڈا کے گھاس کے میدان موجود ہیں اور مغرب میں راکی ماؤنٹین ٹرنچ اور شمال میں لیارڈ دریا ہے۔ امریکی ریاست مونٹانا میں یہ پہاڑ ماریاس درے کی مدد سے امریکی راکی پہاڑوں سے جدا ہو جاتے ہیں جو جغرافیائی اعتبار سے ایک الگ پہاڑی سلسلہ ہیں۔
کینیڈا کے راکی پہاڑ امریکی راکی پہاڑوں کی نسبت مختلف ہیں کیونکہ کینیڈا کے راکی پہاڑ نسبتاً پرانے ہیں اور ان کے بننے کا عمل بھی مختلف تھا۔ کینیڈا کے راکی پہاڑ رسوبی چٹانوں سے بنے ہیں جبکہ امریکی راکی پہاڑوں میں گرینائٹ زیادہ پایا جاتا ہے۔ ان کی شکل و صورت بھی مختلف ہے کیونکہ کینیڈا کے راکی پہاڑوں پر بہت زیادہ گلیشئر پائے جاتے ہیں۔ گلیشئروں کی وجہ سے یہ پہاڑ بہت نوکیلے ہیں اور ان کے درمیان انگریزی کے حرف U کی شکل کی وادیاں موجود ہیں۔ امریکی راکی پہاڑوں میں زیادہ تر دریاؤں سے بنی انگریزی کے حرف V کی شکل کی وادیاں موجود ہیں۔
پارک
[ترمیم]کینیڈا کے راکی پہاڑوں میں پانچ نیشنل پارک موجود ہیں جن میں سے چار ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے کینیڈا کے راکی پہاڑ عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ یہ چار پارک بینف، جیسپر، کوٹینی اور یوہو ہیں۔ ان چار نیشنل پارکوں کے علاوہ یہاں برٹش کولمبیا کے تین صوبائی پارک بھی موجود ہیں جن کے نام ہمبر، ماؤنٹ اسینی بوئن اور ماؤنٹ روبسن ہیں۔ ان سب کو ملا کر 1984 میں ایک عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ بنا دی گئی تھی۔ یہاں اور بھی بہت سارے صوبائی پارک موجود ہیں۔
سارے راکی پہاڑوں میں اور بالخصوص نیشنل پارکوں میں الپائن کلب آف کینیڈا کی طرف سے پہاڑی ہٹ بنائے گئے ہیں تاکہ یہاں کوہ پیما اور مہم جو افراد قیام کر سکیں۔
بلند ترین چوٹیاں
[ترمیم]- ماؤنٹ رابنسن
- ماؤنٹ کولمبیا
- نارتھ ٹوئن پیک
- ماؤنٹ البرٹا
- ماؤنٹ اسینی بوئن
- ماؤنٹ فوربس
- جنوبی ٹوئن پیک
- ماؤنٹ ٹمپل
- ماؤنٹ برائس
- ماؤنٹ کچنر
- ماؤنٹ ہگنابی
- ماؤنٹ برازیاؤ
- ماؤنٹ اتھابسکا
- سنو ڈوم
- ماؤنٹ اینڈرومیڈا
- ماؤنٹ جوفری
- ماؤنٹ ایڈتھ کاویل
ماؤنٹ رابسن کینیڈین راکیز کا بلند ترین مقام ہے لیکن برٹش کولمبیا میں اس سے بھی زیادہ اونچے مقام موجود ہیں۔
ماؤنٹ کولمبیا یہاں کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور البرٹا کا بلند ترین مقام بھی ہے۔
سنو ڈوم یعنی برفانی گنبد اپنی شکل کے اعتبار سے کوئی خاص نہیں لیکن یہ بحر اوقیانوس، بحر منجمد شمالی اور بحر الکاہل کو خلیج ہڈسن کے راستے پانی مہیا کرتی ہے۔
عام خیال کے برعکس کینیڈین راکیز کینیڈا کے بلند ترین پہاڑ نہیں ہیں۔ سینٹ الیاس ماونٹین اور کوسٹ ماؤنٹین زیادہ بلند ہیں۔
پہاڑی سلسلے
[ترمیم]کینیڈین راکیز کو مزید کئی پہاڑی سلسلوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو دو مختلف گروہوں میں بانٹے جاتے ہیں۔ کانٹی نینٹل سلسلہ جس کے تین مزید حصے ہیں۔ شمالی راکیز جو مزید دو حصوں پر مشتمل ہیں۔ ان دونوں حصوں کو مونک مین کا درہ الگ الگ کرتا ہے۔
- کانٹی نینٹل رینج
- کوٹنینی رینج
- بیوور فٹ رینج
- سٹینفورڈ رینج
- ورمیلیون رینج
- فرنٹ رینج
- کلارک رینج
- فلیٹ ہیڈ رینج
- گالٹن رینج
- لیونگ سٹون رینج
- میکڈونلڈ رینج
- پارک رینج
- بال رینج
- بیئر رینج
- برلینڈ رینج
- بلیک واٹر رینج
- بلیارمور رینج
- بلیو رینج
- بوش رینج
- بول رینج
- برازیو رینج
- برسکو رینج
- کولن رینج
- ڈی سمٹ رینج
- الک رینج
- فیئر ہوم رینج
- فڈل رینج
- فشر رینج
- لزارڈ رین
- ملیگن رینج
- میسو رینج
- میٹ رینج
- مچل رینج
- مسٹی رینج
- نکانسن رینج
- اوپل رینج
- اوٹر ٹریل رینج
- پالیسر رینج
- پرسمن رینج
- پریزیڈنٹ رینج
- کوئن الزبتھ رینج
- رین بو رینج
- ریم رینج
- دی ریم پارٹس رینج
- تھری سسٹرز رینج
- رائل رینج
- سابیک بینک رینج
- سلوائن رینج
- سر ونسٹسن چرچل رینج
- سلیٹ رینج
- سپرے رینج
- سٹار لائٹ رینج
- سن ڈانس رینج
- ٹن پیکس رینج
- ٹرائڈنٹ رینج
- وان ہورن رینج
- وان نوسٹرانڈ رینج
- ورمیلیون رینج
- وکٹوریا کراس رینج
- وپوٹک رینج
- ولسن رینج
- وسوکیٹسک رینج
- کوٹنینی رینج
- ناردرن راکیز
- ڈیزاکو رینج
- ہرٹ رینج
- مسین چنکا رینج
- مری رینج
- پائنیئر رینج
- سولیچوڈ رینج
- مسین چنکا رینج
- مسکوا رینج
- اکی رینج
- بیٹل آف ماؤنٹین رینج
- ڈیزرٹس رینج
- گٹگا رینج
- ریبٹ پلیٹو
- سنٹینل رینج
- سٹون رینج
- ٹرمینل رینج
- ٹوچیکا رینج
- ٹاور آف لندن رینج
- ٹرنکیٹ رینج
راکیز اور دی کینیڈین پیسیفک ریلوے
[ترمیم]دی کینیڈین پیسیفک ریلوے بنانے کا مقصد برٹش کولمبیا اور مشرقی صوبوں کو ملانا تھا۔ اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ راکیز کا پہاڑی سلسلہ تھا جہاں ناقابل اعتبار پہاڑی درے، تیز بہاؤ والے دریا اور عمودی ڈھلوانیں ریلوے کی تعمیر کے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں۔