گھسٹ و ٹپک
Appearance
گھسٹ و ٹپک (drag-and-drop) دراصل شمارندی گراف صارفی سطوح البین (graphical user interfaces) میں ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی مجازی شے (virtual object) کو پکڑ کر اُسے دوسرے مقام یا دوسری مجازی شے پر منتقل کیا جاتا ہے۔
گھسٹ و ٹپک کے عمل میں شامل بنیادی ترتیب:
- کسی مجازی شے کو ’’پکڑنے‘‘ کے لیے کمپیوٹر ماؤس یا کسی دوسرے اشارہ گر اختراع کا بٹن دبانا۔
- مجازی شے/جائے نما/اشارہ گر اختراع کو مطلوبہ مقام پر ’’گھسیٹنا‘‘ یا کھینچنا۔
- فارہ یا دوسرے اشارہ گر اختراع کے بٹن کو چھوڑ کر مجازی شے کو ’’ٹپکانا‘‘ یا گرانا۔