جگہ نما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
  • جگہ نما کے دیگر معنوں کیلیۓ دیکھیۓ جگہ نما
ایک ٹمٹماتا یا جھپکتا ہوا عمودی جگہ نما جو کہ اس مقام کی نشاندہی کر رہا ہے جہاں ادخال یا اندراج ظاہر ہوگا۔

علم شمارندہ کاری میں جگہ نما (cursor) ایک ایسے نشانگر (pointer) کو کہا جاتا ہے کہ جو شمارندی تطاہرہ (computer display) یا کسی اور تظاہرہ اختراع (display device) پر اس مقام یا جگہ کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ جہاں کسی اختراع ادخال (input device) سے کیا جانے والا اندراج یا ادخال نمودار ہو۔

مخطط سطح البین (graphical interphase) کے آنے سے قبل 1960 کے لگ بھگ اکثر برنامجات (programe) جیسے MS-DOS وغیرہ میں استعمال ہونے والے جگہ نما ، زیر خط (underscore) ہوا کرتے تھے۔ آج کل بھی یہ تین اقسام کے ہوسکتے ہیں زیر خط ، مکعب اور یا عمودی خط۔۔ ایسے شمارندے یا کمپیوٹر کہ جن میں فارہ (mouse) یا کوئی اور نشانگر اختراع (pointer device) بھی سطح البین (interface) کا حصہ ہو تو ان میں ایک اضافی جگہ نما بھی ظاہر ہوتا ہے جسکی عام طور پر شکل تیر نما ہوتی ہے اور یہ فارہ یا اس نشانگر اختراع کے مقام کو ظاہر کرتا ہے۔

فارہ (ماؤس) کا جگہ نما۔