مندرجات کا رخ کریں

گھونسلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک ٹوکری نما گھونسلا

ایسی جگہ جو پناہ لینے کی غرض سے بنائی جائے، جہاں کسی بھی جانور کے انڈے رکھے جائیں یا ایک ایسی جگہ جو جانوروں کے بچوں کی پرورش کے غرض سے مہیا کی جائے، گھونسلا کہلاتی ہے۔ گھونسلا زیادہ تر اساسی اشیاء مثلاً تنکے، گھاس اور پتوں سے بنائے جاتے ہیں۔ یہ کسی نشیبی یا کھوکھلی جگہ پر بھی بنائے جا سکتے ہیں اور اس میں بعض اوقات انسانی بنائی ہوئی چیزوں مثلاً رسی، ربڑ، کپڑے، بال اور کاغذ وغیرہ بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر ہر جانور یا پرندے کے گھونسلے بنانے کا انداز منفرد ہوتا ہے۔ زیادہ تر پرندے [[گھونسلے بناتے ہیں لیکن پرندوں کے علاوہ کئی قسم کے پستانئے، مچھلیاں، کیڑے اور رینگنے والے جانور بھی گھونسلے بناتے ہیں۔