مندرجات کا رخ کریں

یوم ارض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوم ارض
یوم ارض کا غیر باضابطہ پرچم جو جان مک کونیل نے تخلیق کیا تھا۔
اہمیتماحولیاتی تحفظ کے لیے معاونت
آغاز1970ء
تاریخاپریل 22
تکرارسالانہ

یومِ ارض یا زمین کا دن ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ دن پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔[1]

1969 میں، سان فرانسسکو میں منعقدہ یونیسکو کانفرنس میں، امن کے پرچاری، جان مک کونل نے زمین کے احترام اور امن کا تصور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک دن منانے کا خیال پیش کیا اور 21 مارچ 1970 (شمالی ہمپشائر میں بہار کے پہلے دن) کی تاریخ تجویز کی۔ بعد ازاں مک کونل نے اس تجویز کو ایک اعلان نامے کی صورت میں تحریر کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوتھاں نے دستخط کیے۔

ایک ماہ بعد ریاست ہائے متحدہ کے سینیٹر گیلارڈ نیلسن نے ماحولیاتی تعلیم کی غرض سے ایک علاحدہ یومِ ارض کی بنیاد رکھی جو 22 اپریل 1970 کو منایا گیا۔ نیلسن کو بعد ازاں اپنے کار ہائے نمایاں کے باعث آزادی ایوارڈ کا صدارتی تمغا دیا گیا۔[2]

چوں کہ 22 اپریل کو یومِ ارض منانے کا مرکزی نقطہ ریاست ہائے متحدہ ہی تھا، لہٰذا پہلے یومِ ارض (1970) کی تقریبات کے قومی رابطہ کار ڈینس ہائز نے یہ دن منانے کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ 1990 میں اس تنظیم کا دائرہ کار عالمی پیمانے پر پھیل گیا اور 141 ممالک میں اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا۔[3][4] 1990 متعدد مقامات پر ہفتۂ ارض منایا جاتا ہے، جس میں تمام ہفتے ماحولیاتی مسائل سے متعلق سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Earth Day Network" (بزبان انگریزی)۔ Earthday.net 
  2. "Earth Day | Care2 Healthy Living" (بزبان انگریزی)۔ Care2.com 
  3. "Staff — The Builtt Foundation" (بزبان انگریزی)۔ Bullitt.org 
  4. "The Rumpus Interview With Earth Day Organizer Denis Hayes" (بزبان انگریزی)۔ The Rumpus.net 

بیرونی روابط

[ترمیم]