ضیاءاللہ خان بنگش
ضیاءاللہ خان بنگش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 مارچ 1978ء (46 سال) کوہاٹ |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1] | |
رکن سنہ 13 اگست 2018 |
|
پارلیمانی مدت | 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ضیاء اللہ خان بنگش ، ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشیر تھے لیکن 17 اپریل 2021 کو استعفی دے دیا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]
وہ 2 مارچ 1978 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ [2]
سیاسی کیریئر[ترمیم]
ضیاءاللہ خان بنگش 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PK-38 کوہاٹ-II سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 20,796 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔ [3] وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی کے-82 (کوہاٹ-III) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ 14 ستمبر 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا مشیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم مقرر کیا گیا۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://www.pakp.gov.pk/2018/member/pk-82-2018/
- ↑ "Profile"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 08 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018