اہتجار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آواگون سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

(اہتِجار / transmigration of the soul) بار بار جنم لینا۔ اہتجار کا لفظ ہجرت (migration) سے بنا ہے کیونکہ اس میں بنیادی طور پر روح کا ایک قالب سے دوسرے قالب میں چلے جانے یا ہجرت کرنے کا تصور پایا جاتا ہے۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد روح اپنے کرموں (اعمال) کے مطابق بار بار جنم لیتی ہے۔ اگر اچھے کام کیے ہیں تو انسان کی جون میں اور برے کام کیے ہیں تو اپنے سے کم ذات یا جانوروں کی جون میں انسان جنم لیتا رہتا ہے۔ نسان اپنی نفسانی خواہشات کو مارنے میں کامیاب ہو جائے اور روح کو پاک صاف کرے تو وہ اہتجار یا آواگون کے چکر سے چھوٹ جاتا ہے۔ اور اسی کا نام مکتی یا نجات ہے۔ بعض اوقات اس تصور کو تناسخ (reincarnation) بھی کہہ دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بعض اوقات اسی اہتجار کے لیۓ حلول کا لفظ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔