اسہال
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| آئیسیڈی-10 | A09., K59.1 |
|---|---|
| آئیسیڈی-9 | 787.91 |
| معطیات | 3742 |
| ایمیڈ | ped/583 |
| عنوانات | D003967 |
اسہال یا دست (diarrhea) سے مراد ایک ایسے مرض کی ہوتی ہے کہ جس میں آنتوں سے فضلہ یا براز (feces) بار بار یا زیادہ آتا ہے اور یہ براز عام طور پر اپنی کیفیت میں سیالی یا پتلا ہوتا ہے، اس کی امراضیاتی وجہ بنیادی طور پر آنتوں میں پانی، غذائی مادوں برقپاشوں (electrolytes) کے ناکافی انجذاب کی ہوتی ہے۔ اسہال کو دست یا دستوں کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں طبی طور پر اسے یوں بھی کہتے ہیں کہ اگر پتلے فضلے کا اخراج ایک دن میں تین سے زیادہ بار عجلت (urgency) کے ساتھ ہو رہا ہو تو اسے دست کی کیفیت کہا جاسکتا ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں اسہال سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |