اشرف امان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کوہ پیما

15 جنوری 1938ء کو علی آباد، ہنزہ میں پیدا ہوئے، 9 اگست 1977ء کو پاکستان کے مشہور کوہ پیما اشرف امان نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو پر قدم رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما تھے۔ اشرف امان اس سے قبل نانگا پربت اور ترچمیر کی چوٹیاں سر کرنے کی کوشش کرچکے تھے مگر کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ 1977ء میں انھوں نے جاپان کے کوہ پیما اشیروذوشی زادہ کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔ 14 اگست 1982ء کو حکومت پاکستان نے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔