انوشدارو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انوشدارو"' (فارسی:نوش‌دارو) انوشدارو یا "'نوشدارو فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی ’’دوائے ہاضم‘‘ ہے۔ یہ معجون کی قسم کا مرکب ہے جس کا جزءِ خاص آملہ ہے۔اِس کا معنی ’’بے ذائقہ‘‘ بھی بیان کیا گیا ہے۔ بعض محققین نے لکھا ہے کہ لفظ ’’نوش‘‘ ہلیلہ ، بلیلہ ، آملہ ، خبث الحدید اور شہد کے لیے وضع کیا گیا ہے ، چنانچہ اِسی لیے اِس پانچ اجزاء کے مرکب کو ’فنجنوش‘ بھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ اِس معجون کا جزءِ خاص آملہ ہے اِس لیے اِس کا نام انوشدارو رکھا گیا ہے۔ انوشدارو ایک ہندی ترکیب ہے۔ یونانی عہد میں اِس کا استعمال نہیں ملتا ،البتہ عرب اطِبّاء میں سب سے پہلے ابو یوسف یعقوب ابن اسحا‍ق الکندی نے اِس کا نسخہ لکھا ہے۔ اِس لیے نوشدارو کو جوارش کندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

انوشدارو کی اقسام[ترمیم]

  • انوشدارو لُولُوی:

انوشدارو سادہ کے نسخے میں مروارید کہرباء، مونگا یشب اور یاقوت کا اِضافہ کرنے پر اِسے انوشدارو لُولُوی کہا جاتا ہے۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

[2][3][4][5][6]

  1. کتاب دستور المرکبات صفحہ 40
  2. "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 16 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  3. "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 28 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  4. "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  5. "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 22 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  6. کتاب دستور المرکبات

بیرونی روابط[ترمیم]