انیس الحجاج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Illustration from the Anis Al-Hujjaj showing the port of Surat، Khalili Collection of Hajj and the Arts of Pilgrimage

انیس الحجاج (انگریزی: Anis Al-Hujjaj) کو مغلیہ سلطنت کے درباری صفی بن ولی نے 17ویں صدی میں تصنیف کیا تھا۔ اس میں انھوں نے 1677ء کے اپنے سفر حج کی روداد بیان کی ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں تصنیف کی گئی ہے۔ صفی بن ولی نے اس کتاب میں سفر حج، مناسک حج، مکہ و مدینہ کی مکمل روداد لکھی ہے۔[1] اور تمام مقدس مقامات کے تصویری خاکے بھی پیش کیے ہیں۔

خلاصہ[ترمیم]

ابن ولی مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے درباری تھے۔[1] اور اورنگزیب کی سب سے بڑی بیٹی زیب النساء نے اپنے مالی تعاون سے ابن ولی کو حج پر بھیجا تھا۔ یہ تعاون ابن ولی کو ان کی تفسیر قرآن کے عوض بطور انعام دیا گیا تھا۔[1][2][3] انھوں نے 1665ء میں عالمی تاریخ بھی لکھی تھی۔ سفر حج کے بعد تمام عمر وہ دربار کی خدمت پر مامور رہے۔[4]

Pilgrims travelling in a ship across the Sea of Oman[5]

انھوں نے ستمبر 1676ء میں دہلی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور وہاں سے جنوری 1677ء میں دیگر حجاج کے ساتھ مخا، یمن کے بندرگار تک پہنچے۔ [6] اس وقت بھارت سے عرب تک سمندری سفر تقریباً 25 دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔[7] اس سفرنامہ میں انھوں نے بحر ہند سے سفر کرنے اور جہازوں کے انتخاب پر بھی کچھ مشورے دیے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Nahla Nassar (2020)۔ "The Anis al-Hujjaj ('Pilgrims' Companion') of Safi ibn Vali"۔ Explore Islamic Art Collections۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2020 
  2. Annemarie Schimmel (2004)۔ The Empire of the Great Mughals: History, Art and Culture (بزبان انگریزی)۔ Reaktion Books۔ صفحہ: 154۔ ISBN 978-1-86189-185-3 
  3. Nasser Khalili (2017)۔ "A History of the Hajj in Ten Objects"۔ Holy Makkah: a Celebration of Unity۔ London: FIRST۔ ISBN 978-0-9957281-4-1۔ 06 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2023 
  4. Iftikhar A. Khan (1 جنوری 2012)۔ "A Hajj Pilgrim's Travelogue and Manual: The Sea Traveller 1676–1677"۔ Journal of the Pakistan Historical Society۔ 60 (1): 7–12 
  5. Dionisius A. Agius (2013)۔ "Ships that Sailed the Red Sea in Medieval and Early Modern Islam: Perception and Reception"۔ $1 میں Venetia Porter، Liana Saif۔ The Hajj: collected essays۔ London: British Museum۔ صفحہ: 86۔ ISBN 978-0-86159-193-0۔ OCLC 857109543