ایتھنے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Athena

ایتھنے دیوی

یونانی دیومالا کی ایک دیوی، بعض محقق اسے زمانہ وید کی ایک دیوی سرسوتی کا مثنٰی بتاتے ہیں۔ علم و فضل، عقل و ذہانت امن و فراغت اس کی ذات سے عبارت تھے۔ ایتھنے زیس کے سر سے پیدا ہوئی۔ تہذیب و تمدن ، نفاست و لطافت کی دیوی ہونے کے علاوہ متمدن زندگی کی پاسبان و نگران بھی ہے۔ دستکاری اور کھیتی باڑی کی نگہداشت اور نشوونما اس کے وظائف ہیں۔ گھوڑے سدھانے کے لیے اس نے لگام ایجاد کی ۔ وہ تین کنواری دیویوں میں سب سے ممتاز تھی۔ سنگتراشوں اور مصوروں نے اس کے مجسموں اور تصویروں میں اُسے مختلف گھریلو کام کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ ایتھنز اس کا خاص شہر۔ زیتون کا درخت اس کا خاص درخت اور الو اس کا خاص پرندہ تھا۔