تبادلۂ خیال صارف:امین اکبر/وثائق/2015

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صفحۂ صارف تبادلۂ خیال صفحات/نوٹس شماریات ذیلی صفحات مہر دوستاں برقی ڈاک روبہ جات


اہم روابط[ترمیم]

 پاکستان


ویکی سفر کے لیے سپورٹ[ترمیم]

السلام علیکم امین اکبر صاحب! اس صفحے پر آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

پیغام کا جواب[ترمیم]

سلام امین اکبر!
عثمان خان شاہ کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

بہت شکریہ امین بھائی--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:55, 2 فروری 2015 (م ع و)

ربط برائے رائے شماری[ترمیم]

آپ کی رائے اس صفحے پر درکار ہے۔

آپ کی رائے درکا ہے![ترمیم]

محترم امین اکبر/وثائق/2015 ! مزمل صاحب کو منتظمی کے لئے نامزد کیا گيا ہے، آپ کی قیمتی رائے درکار ہے۔
رائے شماری برائے منتظم صارف مزمل
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:31, 22 اپریل 2015 (م ع و)

Translating the interface in your language, we need your help[ترمیم]

Hello امین اکبر, thanks for working on this wiki in your language. We updated the list of priority translations and I write you to let you know. The language used by this wiki (or by you in your preferences) needs about 100 translations or less in the priority list. You're almost done!
تمام ویکیوں میں تراجم کو تبدیل یا شامل کرنے کے لیے میڈیاویکی کے دار الترجمہ translatewiki.net کو استعمال کریں۔

Please register on translatewiki.net if you didn't yet and then help complete priority translations (make sure to select your language in the language selector). With a couple hours' work or less, you can make sure that nearly all visitors see the wiki interface fully translated. Nemo 14:06, 26 اپریل 2015 (م ع و)

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات[ترمیم]

محترم امین اکبر بھائی اسلام علیکم!

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات ہونے والے ہیں، جن میں تین عدد اراکین کا انتخاب ہوگا۔ اس انتخابات میں 21 امید وار اپنا نام پیش کر چکے ہیں۔

میں نے بھی بحیثیت امید وار برائے بورڈ ممبر اپنا نام درج کیا ہے۔ اگر آپ مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں تو ضرور اپنا ووٹ میرے حق میں دیں۔

  • آپ رائے دہی کے اہل ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے (ووٹ) ضرور دیں۔
  • اس انتخابات کا سلسلہ 00:00 مئی 17 تا 23:59 مئی 31 تک رہے گا۔
  • رائے دہندگان (ووٹرس) رائے پیش کرنے (ووٹ دینے) کے اہل ہیں یا نہیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • رائے دہی کے لئے یہاں پر جائیں رائے دہی۔

اگر آپ مجھ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہیں تو ضرور میرے تبادلہ خیال صفحہ پر پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ -- احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:46, 13 مئی 2015 (م ع و)

سلام امین اکبر!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:05, 31 مئی 2015 (م ع و)

I apologize for sending this message in English.

You are receiving this message because a technical change may affect a bot, gadget, or user script you have been using. The breaking change involves API calls. This change has been planned for two years. The WMF will start making this change on 30 June 2015. A partial list of affected bots can be seen here: https://lists.wikimedia.org/pipermail/wikitech-l/2015-June/081931.html This includes all bots that are using pywikibot compat. Some of these bots have already been fixed. However, if you write user scripts or operate a bot that uses the API, then you should check your code, to make sure that it will not break.

What, exactly, is breaking? The "default continuation mode" for action=query requests to api.php will be changing to be easier for new coders to use correctly. To find out whether your script or bot may be affected, then search the source code (including any frameworks or libraries) for the string "query-continue". If that is not present, then the script or bot is not affected. In a few cases, the code will be present but not used. In that case, the script or bot will continue working.

This change will be part of 1.26wmf12. It will be deployed to test wikis (including mediawiki.org) on 30 June, to non-Wikipedias (such as Wiktionary) on 1 July, and to all Wikipedias on 2 July 2015.

If your bot or script is receiving the warning about this upcoming change (as seen at https://www.mediawiki.org/w/api.php?action=query&list=allpages ), it's time to fix your code!

Either of the above solutions may be tested immediately, you'll know it works because you stop seeing the warning.

Do you need help with your own bot or script? Ask questions in e-mail on the mediawiki-api or wikitech-l mailing lists. Volunteers at m:Tech or w:en:WP:Village pump (technical) or w:en:Wikipedia:Bot owners' noticeboard may also be able to help you.

Are you using someone else's gadgets or user scripts? Most scripts are not affected. To find out if a script you use needs to be updated, then post a note at the discussion page for the gadget or the talk page of the user who originally made the script. Whatamidoing (WMF) (talk) 19:03, 17 جون 2015 (م ع و)

السلام علیکم جناب کی رہنمائی کا شکریہ کچھ چیزیں تو مجھے سمجھ ہی نہیں آتی لیکن کل آلات کا آپشن آہی نہیں رہا تھا اس وجہ سے زمرہ وغیرہ نہیں لکھ سکا --ابوالسرمد 17:05, 24 جون 2015 (م ع و)

جناب امین اکبر صاحب[ترمیم]

السلام علیکم جناب امین اکبر صاحب میں نے ۔۔ عباس ؑ بن علی ؑ ۔۔ مضمون میں کچھ ترمیم کی تھیں خاص کر اولاد کے عنوان سے کچھ عربی فارسی اور اردو کی مستنعد کتابوں کا حوالہ دیا ۔ وہ تمام کتابیؓ میری لائبریرری میں موجود ہیں آپ کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں ۔ لکین میرے حوالہ جات کو بغیر تصدیق کیے مِٹا دیا گیا ۔ اِس پر کچھ آپ وضاحت فرما دیں شکریہ ۔۔ والسلام ۔۔ ملک ممتاز علوی سید

شناختگر[ترمیم]

Sorry for writing English: Thanks for the article about VIAF. If you've got time it would be great if you also could start an article about the en:Integrated Authority File (Gemeinsame Normdatei, GND). Two or three sentences would be enough. Cheers --Kolja21 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

YesY تکمیلامین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:10, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

آیئے ہم اردو ویکیپیڈیا پر مضمون لکھیں[ترمیم]

السلام علیکم۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اردو پوائنٹ سے جڑ گئے ہیں۔ اسی سے احقر کے من میں ایک منصوبہ "آیئے ہم اردو ویکیپیڈیا پر مضمون لکھیں" آیا ہے۔ اس کے تحت میری گزارش ہے کہ دس اسباق کا ایک آموختار لکھا جائے جس میں اردو ویکیپیڈیا کی ایڈنگ سے جڑی تمام بنیادی باتوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ اس کا تسلسل ہفتہ وار ہوگا۔ مضامین اسکرین شاٹ کے ساتھ یہ یک وقت اردو ویکیپیڈیا اور اردو پوائنٹ پر لکھے جاسکتے ہیں۔

در اصل میں یہ منصوبہ ویڈیو ٹیوٹوریل کی شکل میں پورا کرنا چاہتا تھا، مگر جانتا ہوں کہ اس وقت یہ ممکن نہیں ہے۔ اس سے پہلے میں ہندی کے لیے ویڈیو ٹیوٹوریل کا اسکرپٹ لکھ چکا ہوں: https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:Learn_to_edit_Hindi_Wikipedia

اردو کے لیے کم سے کم ہم ایک تحریری آموختار تو لکھ ہی سکتے ہیں۔ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:29, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

وعلیکم اسلام ۔ شکریہ۔ ویسے میں ماہنامہ کمپیوٹنگ سے بھی منسلک ہوں۔ لازمی کوشش کرتا ہوں کہ ہر پلیٹ فارم سے اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کے لیے کام کر سکوں۔ میں نے ایک ٹٹوریل اور مضمون ماہنامہ کمپیوٹنگ میں لکھا تھ۔ اس کی پی ڈی ایف یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ٹٹوریل سے زیادہ بہتر ہے کہ ہم ویکیپیڈیا کی اہم خبریں دیا کریں۔آپ یا احمد نثار صاحب ویکیمینیا کانفرنس کا تفصیلی احوال لکھ دیں تو آپ کے نام سے شائع کر دوں گا۔ اگر ٹٹوریل لکھنا چاہتے ہیں تب بھی اچھی بات ہے۔ دیگر احباب سے مشورہ کر لیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:54, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

میرے لیے ٹیوٹوریل لکھنا سہل اس لیے ہے کیونکہ ایسے ہی ایک مشق کا میں حصہ رہا ہوں۔ اگر دوبارہ مجھے موقع ملے تو خادم حاضر خدمت رہے گا۔

ویکی مینیا کی ایک روداد جو کہ غالبًا نثار صاحب کی تحریر کردہ ہے، آپ کو یہاں پر ملے گی: http://universalurdupost.com/?p=28046

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:09, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

یونیورسل اردو والی سائٹ سے دوبارہ لکھنا پڑے گا۔ کاپی پیسٹ کی اجازت نہیں۔ میرا خیال ہے احمد نثار بھائی، ذرا تفصیل سے دوبارہ لکھ دیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
امین بھائی ایک کاپی میں نے اردو پوائنٹ کو بھی ارسال کی تھی بذریعہ ای مئیل، غالباً آپ کی نظروں سے گذری نہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:16, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
احمدنثار بھائی، اردو پوائنٹ بہت بڑا سیٹ اپ ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویب سائٹ ہے۔ ویکیپیڈیا سے بھی زیادہ۔آپ کی ای میل پر ہیڈآفس والے ورک لوڈ کی وجہ سے توجہ نہیں دے پائے ہونگے۔ آپ آئندہ مجھے بھجوا دیا کریں۔اگر تھوڑا ٹائم ہو تو دوبارہ ذرا سی تبدیلیوں کے ساتھ ویکیمینیا کی کاروائی لکھ دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:54, 25 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

باٹ[ترمیم]

السلام علیکم، جس عمدگی سے امین اکبر روبہ یہاں روبہ عمل ہے، کیا اس کی توسیع ہندی ویکیپیڈیا پر کی جا سکتی ہے؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:04, 12 اگست 2015 (م ع و)

وعلیکم اسلام۔ تمام روبہ جات کا انتظام شعیب بھائی دیکھتے ہیں، وہی ہندی ویکی کے لیے بھی بنا سکتے ہیں۔ مجھے تو روبہ جات کی الف ب کا بھی نہیں پتہ۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:31, 12 اگست 2015 (م ع و)

چھٹی حس (حس)[ترمیم]

السلام علیکم، چھٹی حس پر آپ کا مضمون اچھا ہے۔ تاہم مجھے کہیں کہیں اس کے انشائیہ یا شخصی رائے جیسے لب ولہجے کا احتمال ہوتا ہے "اگلی بار جب بهی آپ کی چهٹی حس آپ کو کچھ بتانے کی کوشش کرے تو اس پہ غور کرنے اور اس کے بارے میں سوچنے سے پہلے اس بات کو یاد کر لیجئے کہ زندگی تبدیل ہو رہی ہے رک نہیں گئی۔۔۔" میں اس مضمون کے پہلے حصے کو بڑی حدتک اس گویائی سے الگ کرکے تیسرے شخص کا لب ولہجہ دینے کی کوشش کی ہے۔ آپ ان ہی خطوط پر باقی مضمون میں ترمیم کرنے کی مؤدبانہ گزارش ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:55, 29 اگست 2015 (م ع و)

وعلیکم اسلام، مزمل بھائی، اس مضمون کو کچھ تبدیل کیا ہے، باقی تبدیل کرنا ہے۔ یہ مواد ایک مضمون کی صورت میں ملا تھا، جسے ویکی اسلوب دینا ہے۔میں کوشش کرتا ہوں درست کرنے کی--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:34, 29 اگست 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات[ترمیم]

محترم، امین اکبر/وثائق/2015!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

مکرر عنوانات[ترمیم]

جناب چند عنوانات ہیں جو ایک ہی نام سے موجود ہیں انہیں ٹھیک کر دیں خواجہ ابراہیم بن ادھم حذف کرنا ابراہیم بن ادہم کو باقی رکھنا ہے خواجہ سیف الدین فاروقی حذف کرنا سیف الدین فاروقی کو باقی رکھنا ہے حضرت ثویبہ حذف کرنا ثویبہ کو باقی رکھنا ہے ابواسحاق حذف کرنا ابو اسحاق شامی کو باقی رکھنا ہے خواجہ بشر حافی حذف کرنا بشر بن الحارث الحافی کو باقی کھنا ہے --Abualsarmad (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:34, 9 ستمبر 2015 (م ع و)

Abualsarmad بھائی، دوہرے صفحات کو ایک صفحے میں منتقل کر کے رجوع مکرر بنا دیا گیا ہے۔ مضامین میں مزید کے عنوان کے تحت جو سرخی ہے، اسے مضمون میں ضم کر دیں اور غیرضروری مواد حذف کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:20, 9 ستمبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا 2015ء اور ذرائع ابلاغ[ترمیم]

محترم آپ کی مدد ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا#ذرائع ابلاغ اور اردو ویکیپیڈیا پر درکار ہے، آپ نے خود یا کسی دوسرے نے جو کچھ ذرائع ابلاغ میں اردو ویکیپیڈیا سے متعلق چھاپا ہو یا چھاپا جائے (کالم، بلاگ، خبر، انٹرویو، رپورٹ) اس کا ربط اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اجلاس یا تربیتی اجتماع کیا جائے تو اس کی بھی خبر اور ربط یا تصاویر یا سب آپ اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبہ کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ کو سال وار ترتیب دینا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:40, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

زمرے قرآنی آیات[ترمیم]

قرآنی آیات کے سانچوں میں زمرہ :سانچے اور زمرہ قرآنی آیات کے سانچے نا ڈالیں، کیونکہ اس طرح ان زمروں میں تعداد ہزاروں تک ہو جائے جس سے ملطوبہ سانچہ تلاش کرنا مشکل سے مشکل ہو جائے گا، ہم صرف ایک زمرہ قرآنی آیات کے سانچے بلحاظ سورہ بنا دیتے ہیں، پھر جو ہم الگ الگ زمرے بنا رہے ہیں جیسے، زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ فاتحہ کو بنیادی زمرہ قرآنی آیات کے سانچہ جات بلحاظ سورہ میں داۂ دیں گے، اس طرح اس زمرے میں صرف 114 ذیلی زمرے ہوں گے۔ جن کے اپنے زمرہ پر صرف انہی سوتوں کی آیات کے سانچہ جات ہوں گے، تا کہ صارف تلاش کر سکے اور استعمال کر سکے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:23, 16 ستمبر 2015 (م ع و)

اور سورہ کا اپنا زمرہ بھی رہنے دیں، صرف سانچہ جات کا زمرہ ڈالیں، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:24, 16 ستمبر 2015 (م ع و)
Obaid Raza
بھائی آپ سورہ فاتحہ کی آیات میں زمرہ جات سیٹ کر دیں، میں یہیں سے اٹھا کر انہی پر نئے سانچے بنا دوں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:38, 16 ستمبر 2015 (م ع و)
آپ بس ایک ہی زمرہ ڈالیں ہر سورہ کے سانچہ جات میں زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ فاتحہ اس طرز پر ساتھ میں سا وغیرہ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں، اگر ایک قدم اور اگے ہم بڑھائیڑ تو ایک مفید کام کیا جا سکتا ہے، بلحاظ موضوع سانچہ جات بھی ساتھ میں بنائیں، جیسے نماز سے متعلقہ آیات کے سانچہ جات، حج سے متعلقہ آیات کے سانچہ جات، اس طرح ہم ان سانچوں کو زیادہ قابل استعمال بنا سکتے ہیں، تا کہ اسلامی موضوعات پر لکھتے ہوئے ضروری آیات کے سانچے تلاش کیے جا سکیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:47, 16 ستمبر 2015 (م ع و)
سورہ کا زمرہ ڈالنا ہے جیسے زمرہ:سورہ فاتحہ؟ اگر ہاں تو میں بس سورہ کا زمرہ اور زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ فاتحہ ڈال کر کام شروع کر دیتا ہوں، نہیں تو ایک زمرہ زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ فاتحہ بھی بہت ہے۔ موضوعات کے حساب سے بعد میں خود سے کرنی پڑیں گے، ڈیٹا اس حساب سے سیٹ نہیں ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:25, 16 ستمبر 2015 (م ع و)
زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ نام، بس آپ صرف ایک زمرہ شامل کریں، ان کو بنا میں دوں گا۔باقی زمروں بھی موضوعات والے بنا دوں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:33, 16 ستمبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم امین اکبر/وثائق/2015!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔

آپ کی رائے درکار ہے[ترمیم]


محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:48, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

آداب![ترمیم]

آداب! اردو ویکی پیڈیا کے لیے خاکسار نیا ہے۔ آپ لوگ واقعی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اردو ویکی پیڈیا اردو کی بقا کے لیے نشاۃ ثانیہ کی حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ منصوبہ کے تحت پیش کی گئیں آپ کی آراء نہایت ہی مرادانہ وار ہیں۔ Full with energy and confidence ایسے ہی جیالوں کی ضرورت ہے۔ خیر میرے بارے میں عرض ہے کہ میں تدریسی پیشے سے جڑا ہوا ہوں۔ امید کہ ویکی terminology سے جب بھی واقفیت حاصل کرنی ہو تو آپ سامنے ضرور آئیں گے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:44, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

السلام علیکم اور آداب۔آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت درکار ہو، آپ میرے تبادلہ خیال پر پوچھ سکتے ہیں۔ فیس بک پر اردو ویکیپیڈیا کا گروپ بھی ہے، وہاں بھی شامل ہو جائیں۔یہاں کلک کر کے ویکیپیڈیا کے بارے میں تعارف اور اہم ٹولز کے استعمال کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید کسی بھی قسم کی رہنمائی چاہیے تومجھے بتا دیجیے۔ آپ کی کس شعبے میں دلچسپی زیادہ ہے؟ تاکہ اس شعبے سے متعلق مضامین بتا دوں، جہاں آپ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:00, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم! معاونت کی یقین دہانی کا شکریہ! آپ کا ترتیب کردہ brochure کتابچہ دیکھا۔ بہت ہی خوبصورت بنا ہے۔ نئے لوگوں کو اردو ویکی پیڈیا کی جانب --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:28, 27 ستمبر 2015 (م ع و)راغب کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ سہ ماہی منصوبہ کے تحت ایک جدول ترتیب دیا گیا ہے دیکھ لیں۔ نقل ذیل میں پیش ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:10, 26 ستمبر 2015 (م ع و) اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف ۳۰ دسمبر ۲۰۱۵ تک کیسے مکمل کریں ؟ ا س سوال کو لے کر ذہن میں آئےخیال کو مندرجہ ذیل صورت میں پیش کیاگیاہے۔ قابلِ قبول ہو تو بات آگے بڑھائی جائے۔ جدول برا ئے مضمون شماری

دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین نام
۱ ۲۲ ستمبر ۷۹۵۰۰ 79-5% ۷۵۰ (تقرباً) ۲۰۵۰۰
۲ ۲۳ ستمبر ۸۰۲۵۰ 80.25% ۸۰۰ (تقرباً) ۱۹۲۰۰
۳ ۲۴ ستمبر ۸۱۰۵۰ % 81.05 ۲۵۰ ۱۸۷۰۰
۴ ۲۵ ستمبر ۸۱۳۰۰ 81.3% ۲۶۵ ۱۸۴۳۵
۵ ۲۶ ستمبر ۸۱۵۶۵ جاری جاری جاری
ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ تخلیق مضامین شہر/درخواست تخلیق والے روبہ سے نام مقامات کے صفحات بناکر ہدف پورا کیا جا سکتا ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:42, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک[ترمیم]

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:10, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبار ہو امین بھائی احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:19, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:45, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے![ترمیم]

اعزاز برائے حقیقی زندگی
اپنی انتہائی مصروف زندگی سے قیمتی لمحات اردو ویکیپیڈیا کی نذر کرنے پر! امید ہے یہ قیمتی لمحات ہمیشہ اردو ویکیپیڈیا کے نام رہیں گے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:47, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
بہت شکریہ۔ میری بھی دعا ہے کہ میرا اور ویکیپیڈیا کا ساتھ سدا ایسے ہی رہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:38, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

شکریہ[ترمیم]

پہلے تو بروقت رہنمائی پر میری طرف سے شکریہ قبول کریں۔۔۔
مطلوبہ ٹیگ کی ترتیب کامیاب رہی۔۔۔۔
ترتیب ایسے ہوگی؟:
[link Unwan]

یعنی

Tag open[link space unwan]Tag close یہ یاد رکھوں۔۔۔؟؟؟
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:24, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

جی ترویج اردو صاحب بالکل ایسے ہی۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اس ٹیکسٹ باکس کے اوپر آپ کو ٹولز نظر آ رہے ہونگے ۔ دستخط کرنے کےلیے پنسل کی شکل والا ٹول ہے۔ اس کے بائیں جانب زنجیر کے نشان کا آئیکون ہے۔ اس پر کلک کرنے سے اندرونی و بیرونی ربط لگائے جا سکتے ہیں۔ بعض صارفین کے باس زنجیر کے ساتھ دنیا کے نقشے یعنی زمین کا آئیکون ہوتا ہے، اس سے بیرونی ربط لگتا ہے، تیسری صورت کوڈ کی ہوتی ہے، وہ آپ نے سیکھ لیا۔۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:32, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپکی اعلیٰ رہنمائی کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔۔
صاحب تو نہ ناں بولیں۔۔۔۔ ہم اس قابل کہاں۔۔۔۔۔ شرمندگی سی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:40, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

تکنیکی مسئلہ[ترمیم]

صارف Drcenjary کے تبادلہ خیال کے آخر میں بھائی شعیب کا دیئے گئے اعزاز نیچے پیغام دیتا ہوں تو وہ شعیب بھائی کے دیئے گئے اعزاز میں ضم ہوجاتا ہے۔
مٹا کر ابھی اپنے تبادلہ خیال پر Drcenjary کو پیغام دیا اور سانچہ باز گفتگو صارف Drcenjary کے تبادلہ خیال میں بنع عنوان بھی لگایا مگر پھر اعزاز میں ضم ہو کر رہ گیا۔۔۔ ابھی بھی ایسا ہی ہے
براہ کرم رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیجئے۔
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:30, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

ترویج اردو بھائی ۔مجھے تو درست نظر آ رہا ے۔ دوپیغامات کے درمیان سرخی ڈالنے سے ضم نہیں ہونا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:33, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپکی محنت سے میرا مسئلہ حل ہوگیا۔۔۔
آپکا ممنون ہوں۔--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:56, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

سانچہ جات سورہ[ترمیم]

امین اکبر بھائی، اگر محسوس نہ کریں تو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں۔ آپ جب کسی سورہ کی آیت کا سانچہ بناتے ہیں تو سانچہ کے آخر میں زمرہ بھی درج کرتے ہیں مثلا زمرہ: سانچہ جات برائے آیات سورہ اعراف۔ اس طرح لکھنے سے زمرہ میں سورہ کی آیات کی ترتیب درست نہیں رہتی، آپ جب بھی نیا سانچہ بنائیں تو اس طریقہ سے بنائیں 001، 010 اور 101 وغیرہ۔ اس طریقے سے سورہ کے زمرے میں آیات کی ترتیب درست رہے گی۔ ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 15:53, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

بہت بہت شکریہ۔ مجھے اس مسئلے کا معلوم ہی نہ تھا۔ 7 یا 8 پارے تو ہوچکے ہیں۔ آگے سے سارے سانچے آپ کےمشورے کےمطابق ہونگے۔ مجھے ویکی کے ٹیکنیکل امور میں اتنی زیادہ مہارت نہیں۔ آپ رہنمائی کرتے رہا کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:56, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)
ساجد امجد ساجد بھائی، کل رات فارمولا نہیں بن رہا تھا۔آج بن گیا۔ اب اسی طرح سپیس اور 001 کی طرح سابچہ جات بن جائیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:00, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)

سورہ عربی اردو[ترمیم]

سورہ عربی و اردو کی لغت کے اعتبار سے مناسب نہ ہے، بلکہ لفظ “سورۃ“ صحیح ہے۔
کلیہ ہے کہ لفظ کے آگے وقف کرنا ہے تو سورہ پڑھا تو جا سکتا ہے مگر لکھا “سورۃ“ ہی جاسکتا ہے۔
مثلاً سورۃ الفاتحۃ ۔۔۔۔ کو ۔۔۔۔۔ لہجتاً ۔۔۔۔0ؔ سورتُ لفاتحہ ۔۔۔۔ پڑھا جائے گا۔۔۔۔۔۔ یعنی اسطرح بولا جائے گا۔
اب صحیح قاعدۃ لکھنے کیلئے ۔۔۔۔ سورۃ الفاتحۃ ۔۔۔ کا ۔۔۔۔۔یہ ہے۔ بولنے کیلئے اوپر والا۔۔۔۔۔۔
آگے وقف نہ ہو تو 0ؔ یہ قاعدۃ پڑھا جائے گا۔
صحیح تفظ کیلئے اپنی سی تو کوشش تو میں نے کر دی ہے تاہم آپ اس کی تصدیق کروالیجئے۔۔۔۔
خاکسار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:29, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

ترویج اردو بھائی عبید رضا بھائی کی رائے یہ ہے کہ”ہم سورۃ کا اردو املا لکھ رہے ہیں ، اس پر اردو قاعدہ جاری کریں، ۃ جب اردو میں ہے ہی نہیں تو اسے کیوں فرض مان لیا جائے۔ نا ہی ہم کسی شعار اسلامیقسم کے قراںی لفظ کا قرآنی املا بدل رہے ہیں کہ، کہ اسے غیر مناسب سمجھ لیا جائے۔ جیسے زکاۃ کو زکات لکھنا اردو والوں ک وروا ہے، ایسے ہی سورۃ کو سورت اور سورہ لکھنا۔“ یہی درست معلوم ہوتی ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:00, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)
عبید بھائی کی رائے سر آنکھوں پر۔۔۔۔۔

بحر کیف آپ بہتر سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور یہی بہتر ہے--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)

سانچہ:جنوبی ایشیاء اور اسلام[ترمیم]

مطلوبہ سانچہ کے عنوان “قائدین“ میں

  1. مفتی شفیع
  2. مولانا یوسف لدھیانوی
  3. مفتی شامزئی

میں اندرونی ربط داخل کردیجئے۔ سانچہ دیوبندی میں تفصیل ملاحظہ ہو۔۔۔

طالب دعا۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:58, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)


آپکی فوری توجہ مطلوب ہے[ترمیم]

محترم امین اکبر صاحب!
اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔ ۔

جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 جاری جاری جاری
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔

نوٹ: یومیہ 212 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 6 اکتوبر 2015 (م ع و) یومیہ 215 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:30, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:22, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:52, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

درخواست[ترمیم]

محترم! آپکی جانب مدد کی درخواست ہے۔
عبید رضا کے تبدلہ خیال مین آئیں۔۔۔۔۔۔۔
اعظم طارق مضمون تخریب سے اٹا پڑاتھا جسے میں نے ٹھیک کر کے صرف انکی زندگی کے بارے میں ضروری باتیں مختصرا لکھ کر مضمون شائع کردیا۔۔۔۔۔ مگر عبید بھائی اسی مضمون کے تبادلہ خیال کے آخر میں کہتے ہیں کہ اس مضمون میں اس شخصیت کو شیعہ مخالف بھی ظاہر کرنا چاہیے اور ڈھونڈ کر پرانا مضمون نکال کر استرجع کر دیا۔۔۔۔۔۔ ساتھ میں درس دیتے ہیں کہ دوسرے کے بارے میں تمہیں کیوں مخلافت سوجھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ روح اللہ خمینی مضمون میں میری جانب سے باحوالہ مواد شامل کیا گیا تو اسے تفرقہ بازی کہ کر انہوں نے مٹا دیا میں بھی خاموش ہوگیا۔۔۔۔ اب یہ منتظم میرے بنائی گئے مضمون اعظم طارق کو اس حالت میں لے آئے ہیں جسے دیکھ کر اور انکی باتوں میں زمین آسمان کا فرق معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔۔ آپ ذرا میرا مضمون دیکھیے اور ساتھ میں اس منتظم کا بھی اعظم طارق۔۔۔۔ سوال یہ کہ اپنے طرف داری تو عبید رضا کو بھاتی ہے مگر دوسروں کے وضاحت کردہ مضمون کو کیوں برداشت نہیں کرسکتے ۔۔۔۔ ساتھ میں نےنھی کہا کہ کوئی خامی ہوتو مطلع کریں مگر اس صارف کو اور کوئی سوجھتی ہی نہیں لگاتار لگے ہیں اعظم طارق کو دہشت گرد بنانے میں۔۔۔۔۔
اور انگریزی ویکی کے حوالے دیتے ہیں اور انہی حوالوں کو خمینی صاحب کے مضمون میں کالعدم قرار دیاتھا۔
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:48, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
آپ کی وجاحت کا شکریہ۔
میری توجہ چند باتوں کی جانب تھی۔

  1. عبید رضا کا استرجع کیا ہوا مضمون اعظم طارق میں انکی طرف سے کوئی حوالہ نہ داخل کیا گیا جبکہ میری کوشش اس مضمون کو اس تخریب کاری سے ہٹانا مقصود تھا جو ابھی بھی ہے۔
  2. آپ میری ترمیم والے مضمون کو دیکھیں اور عبید رضا کا تبصرہ پڑھیں۔۔۔ اس کے مطابق انہوں نے کیوں حوالہ نہ شامل کیا استرجع کے ساتھ۔۔
  3. میرے ترمیم کیئے گئے مضمون میں آخر کون سی کمی تھی جسے وہ ختم کر کے تخریب کاری پر مبنی مضمون کو واپس لے آئے،
  4. زمرہ دہشت گردی کی بابت کوئی سرچ کرے پاکستان میں دہشت گردی تو یہی مضمون آئے گا نا۔۔۔۔۔ جس میں (موجودہ مضمون) ایسا کون سا حوالہ ہے جو اعظم طارق کو دہشت گرد بنائے۔
  5. میں یہ نہیں کہتا ان کے بڑے دہشت گرد ہیں یا نہیں ۔۔۔۔۔۔ بس اس مضمون کو واپس اس حالت میں لائیے جس میں میں نے چھوڑا تھا اور کمیوں سے مطلع بھی کیجئے۔

خاکسار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:34, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

عبید رضا صاحب نے ایک پیرا ڈیلیٹ کیا ہے جو یوں ہے
جس کے افغانستان میں القاعدہ ‏کے تربیتی کیمپوں تک تعلقات بتائے جاتے ہیں۔ جنرل مشرف نے اس تنظیم پر اگست 2001ء میں پابندی لگا ‏دی تھی۔ شیعہ نیوز کے مطابق بہت سے سنّی مسلمانوں اور عیسائیوں کے ‏قتل میں بھی ملوث ہے۔ انہیں کو 2003ء میں اسلام آباد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعی غیر ضروری مواد ہے۔ شخصیت کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔جماعت کے بارے میں معلومات جماعت کے صفحے پر، مگر حوالہ کے ساتھ۔۔ ایک دوسرا پیراگراف جو حذف کیا ہے وہ یوں ہے
اعظم طارق سپاہ صحابہ تنظیم پاکستان کے چوتھے سربراہ تھے۔ بچپن سے لے کر آخری وقت تک ان کی زندگی بے شمار مصائب و آلام سے بھری پڑی ہے۔ قیدوبند کی صعوبتیں اور اپنوں کی جدائیاں زندگی میں ان کا حصہ رہیں۔ جبل استقامت (یعنی صبر کا پہاڑ) ان کا لقب ہے۔
اس طرح کا طرز تحریر بھی ویکی اسلوب نہیں۔ اس طرح کی تحریریں رسائل و جرائد اور اخبارات کے علاوہ ذاتی بلاگز میں ملتی ہے۔ ویکیپیڈیا پر صرف معلومات فراہم کرتے ہیں، وہ بھی کسی کی شخصیت کو بڑھائے یا گھٹائے بغیر۔زمرہ:پاکستان میں دہشت گردی میں اکیلے ان کا ہی نہیں 35 مضامین ہیں، اس زمرے کو ہٹانے کے بارے میں بحث انگریزی ویکیپیڈیا پر ہوگی، جب وہاں سے ہٹ جائے گا تو یہاں سے خود بخود حذف ہو جائے گا۔۔مجھے اگر لگتا ہے عبید رضا نے غلط کیا ہے تو میں ایک دفعہ آپ کے توجہ دلانے پر ضرور سٹینڈ لیتا۔ امید ہے آپ اپنا کام کسی قسم کی مایوسی کو دل میں جگہ دئیے بغیر جاری رکھیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:16, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

حقیقی محنت[ترمیم]

قرآن قرآنی آیات کے سانچے
قرآنی آیات پر آپ کے تیار کردہ سانچے اور باقی (جنکوں آپ بہت محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں) کی بدولت آپ ہر اعزاز کے حق دار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
آپ کی اس محبت کے لیے بہت زیادہ شکریہ۔ بس اللہ تعالیٰ اس کاؤش کو قبول فرمائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:18, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)


آمین۔۔۔۔۔ یا رب العالمین
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:14, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

10 ہزاری بننے پر مبارک باد[ترمیم]

محترم امین اکبر/وثائق/2015!
مبارک ہو آپ کی ترامیم 10 ہزار ہو گئیں ہیں، بلحاظ ترامیم آپ کا درجہ اس وقت اردو ویکیپیڈیا صارفین میں 8 واں ہے۔امید ہے یہ تعاون جاری رہے گا- --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:55, 10 اکتوبر 2015 (م ع و)

بہت بہت شکریہ۔ ان شاء اللہ کام ایسے ہی جاری رہے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:51, 10 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

جناب امین اکبر/وثائق/2015 صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

مضامین بدون داخلی روابط[ترمیم]

محترم امین اکبر/وثائق/2015!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ برائے مہبربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 107 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:54, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

گزارش[ترمیم]

آداب! مجھ سے ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیاء کا ماہ، نومبر 2015 بنانے کی گزارش کی گئی تھی۔ اب جو بھی اوٹ پٹانگ میں بنا سکتا تھا، وہ میں بنا چکا ہوں۔ آپ بھی اسے ملاحظہ فرمائیں۔ متن میں اگر کچھ درستی کا امکان لگے تو ضرور پہل کریں۔ بلکہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ آرگنائزر بھی بنیں۔ اس کے لیے صرف نام درج کرنا ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:14, 23 اکتوبر 2015 (م ع و)

تکنی مدد[ترمیم]

مکرمی! صفحہ علامہ اقبال اکسپرس کے مطالعہ کے دوران نوٹ کی گئی تکنی بات کی جانب آپ کی توجہ چاہتا ہوں۔ الف کا سانچہ ب میں یوں تبدیل ہو رہا ہے۔ جبکہ اس کی صورت ج والی ہونی چائیے تھی۔

الف) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 کلومیٹر (846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔ ( صفحہ ترمیم پر موجود سانچہ والی عبارت)
ب) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 kiloمیٹرs (846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔ (صفحہ مطالعہ پر نظر آرہی عبارت)
ج) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 kiloمیٹر(846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔ (متوقع عبارت)--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:40, 31 اکتوبر 2015 (م ع و)


صفحات پارہ[ترمیم]

قرآنی پاروں کے جو صفحات آپ نے بنائے ہیں ان میں ہر سطر کے آغاز میں سانچے کا نام درج ہے جو غیر ضروری ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  11:26, 2 نومبر 2015 (م ع و)

بجافرمایا بالکل غیر ضروری ہے۔ آپ ایک دفعہ قرآن شریف پروف ریڈ کر لیں۔ محمد یوسف صاحب نے تو کر لیا۔ اس کے بعد سانچے کا نام حذف کر کے دوبارہ سے صفحات ترتیب دوں گا۔ ابھی پروف ریڈرز کی سہولیات کے لیے رہنے دیا ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:51, 2 نومبر 2015 (م ع و)
جی بالکل۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:20, 2 نومبر 2015 (م ع و)

سوال[ترمیم]

امین بھائی، السلام علیکم، جیساکہ آپ نے ویکیپیڈیا:مرحوم ویکیپیڈین پر دیکھا ہی ہو گا کہ جناب خالد محمود صاحب اس جہان فانی کو چھوڑکر اپنے مالک حقیقی سے جاملے ہیں۔ انہوں نے اپنا ویکی سفر اردو سے آغاز کیا، بعد میں وہ پنجابی کے ہی ہوگئے۔ گزشتہ سال میں نے بھارت اور پاکستان کے پنجابی ویکی پیڈینز کے انٹرویو لیے تھے۔ اس کے لیے میں نے ان کا بھی انٹرویو لیا تھا۔ تقریبًا سات لوگوں کے انٹرویو اور ویکی ترامیم کے تجزیے کے ساتھ میں نے ایک ویکیمیڈیا بلاگ تیار کیا تھا http://blog.wikimedia.org/2014/08/08/two-shades-of-wikipedia-in-punjabi/ ، اس میں ایک پیرا میں نے مرحوم کے انٹرویو پر بھی دیا تھا۔ اب جبکہ وہ ہمارے بیچ نہیں رہے، کیا یہ مناسب نہیں ہو گا کہ اردو پوائنٹ یا کوئی اور مستحکم ویب سائٹ پر مرحوم کے انٹرویو کے پورے متن کا اردو ترجمہ شائع کریں۔ اگر یہ ممکن ہے، تو میں آپ کو اردو ترجمہ اور انگریزی متن فراہم کردوں گا۔ آپ شائع فرمادیں۔ ہم اس کا ربط اس سال کی اردو میڈیا میں چھپے بلاگ، خبروں اور انٹرویو میں نوٹ کرسکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:32, 1 نومبر 2015 (م ع و)

وعلیکم السلام۔ جی بہت ہی افسوس ناک خبر ہے۔ محروم پنجابی زبان اور ویکیپیڈیا سے اتنہائی مخلص تھے۔ آپ انٹرویو کا ترجمہ کر دیں۔ ہم آپ کے نام سے ہی شائع کر دیں گے۔ ساتھ میں دو عدد تصاویر بھی دے دیجیے گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:40, 1 نومبر 2015 (م ع و)

امین بھائی، چونکہ آپ نے مجھ غریب کی آج حوصلہ افزائی کی تھی، اس لیے میں نے کوشش آج اسی پر کی اور مرحوم خالد صاحب کے انٹرویو کا ترجمہ آپ کو میرے ریتخانے میں یعنی یہاں ملے گا: صارف:Hindustanilanguage/ریتخانہ۔

مرحوم کی تصویر آپ کو یہاں ملے گی: ویکیپیڈیا:مرحوم ویکیپیڈین --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:09, 2 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

ائیر لائن[ترمیم]

محترم صاحب!

آپ جو ہوائی اڈوں کے مضامین میں انگریزی مضمون کا ربط رکھ رہے ہیں، وہ غلط ہیں، ان ناموں سے وہاں مضمون ہے ہی نہیں، اور ایسا شاید آن سارے مضامین کے روابط کے ساتھ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:11, 6 نومبر 2015 (م ع و)
Obaid Razaانگریزی ویکیپیڈیا پر تمام ائیر لائنوں کے مضامین موجود ہیں۔ تھوڑا سا مسئلہ یہ ہے کہ کچھ مضامین میں جو نام ہمارے پاس ہیں، اُن سے وہ مضامین نہیں ہیں۔ اس مسئلے کا اندازہ ہے مجھے ۔ شروع سے ہی میں نے ہرمضمون میں ایک زمرہ پڑتال کے نام سے ڈال دیا ہے۔ جیسے ہی ہمارا ٹارگٹ پورا ہوا۔ میں اس مسئلے کو حل کر دوں گا۔ آپ بے فکر رہیں۔ سیریز کے جوصفحات بن رہے ہیں، ان کی فائنل سیٹنگ باقی ہے۔ سچی بات ہے، ابھی تو لاکھ کی گنتی پوری ہو رہی ہے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:14, 6 نومبر 2015 (م ع و)

اردو/ہندی[ترمیم]

محترم امین اکبر صاحب،

آداب و تسلیم

آپ کے مشورے کا بے حد شکریہ۔ جہاں تک بالی ووڈ فلموں کی بات ہے ان سب کی زبان تو عموماً اردو ہی ہے۔ لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کا منافقانہ رویہ ہے کہ فلمیں تو اردو میں بنتی ہیں، لیکن سرٹیفکیٹ کے لیے جب درخواست کرتے ہیں تو وہ ہندی کے نام پر کرتے ہیں۔ کیا اس سے حقیقت بدلے گی؟۔ کئا ایک شخص اردو وکیپیڈیا کو ہندی قرار دے سکتا ہے؟ آپ ذرا یہاں دیکھئے۔ یہ بغیر مشورے کے یہ تمام مضامین سے اردو کا لفظ خارج کر دیتے ہیں۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:33, 10 نومبر 2015 (م ع و)

محترم آپ کی بات بجا ہے مگر ہمیں وہی لکھنا ہے جو سنسر سرٹیفیکیٹ پر لکھا ہوگا، جسے باقاعدہ ایک ادارہ جاری کرتا ہے۔ان شراکتوں سے پہلے آپ نے ہندی کا لفظ نکال کر اردو کا ڈالا تھااس طرح کی اصولی تبدیلیوں کے لیے لازماً رائے دہی درکارہوتی ہے۔ میں ذیشان صاحب کی تبدیلیوں کی تائید کرتا ہوں۔ کل میں نے ہی انہیں مشورہ دیا تھا کہ مضامین کو ان کی اصل حالت پر بحال کر دیں، میرے پاس وقت ہوتا تو یہ کام میں خود کرتا۔ آپ اگر چاہتے ہیں کہ ہندی کو اردو کر دیں تو تجاویز میں جا کر اپنی رائے دیں اور اپنے دلائل بھی۔ ویسے ذاتی طور پر تو میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہندی فلموں کو اردو لکھا جائے مگر یہ اصولی طور پر غلط ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:06, 10 نومبر 2015 (م ع و)


آپ اس پر ذرا نظر ڈالئے۔ اس میں کئی بالی ووڈ فلمیں شامل ہیں۔ کیا اس میں یہ اصول عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 10 نومبر 2015 (م ع و)

سر آپ سے پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہمیں کسی بھی فلم کو اس زبان میں لکھنا چاہے، جس کے لیے اس کے بنانے والے نے سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے، سرٹیفیکیٹ ہی فلم کی زبان کا معتبر حوالہ ہے، اس کے مقابلے میں اخباری تراشے، فلم بینوں کی رائے سب ثانوی ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ میں نے آپ کو منع نہیں کہ ہندی کو اردو نہ لکھیں بلکہ ایک طریقہ بتایا کہ ہندی کو اردو میں بدلنا ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ ویکیپیڈیا نہ میری ذاتی مرضی سے چلتا ہے ااور نہ کسی اور کی مرضی سے۔ دنیا میں اور بہت کچھ منافقانہ ہورہا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ویکیپیڈیا کو لوگوں کی منافقت ظاہر کرنے کےپلیٹ فارم کے طور پر استعمال کروں۔ آپ اپنے دلائل سے مجھے اور دیگر لوگوں کو قائل کر لیتے ہیں تو کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:31, 10 نومبر 2015 (م ع و)

اگر ایسا ہے تو اس میں تبدیلی کیوں لائی گئی۔ کیا اس کے لیے کوئی سرٹیفکیٹ موجود ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری "ہندی فلم صنعت ہے"۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:29, 10 نومبر 2015 (م ع و)

آپ نے پچھلی تمام تبدیلیاں بغیر مشورے کے کی تھیں، اس لیے انہیں سب کو ان کی پرانی حالت پر لایا گیا ہے۔ آپ اس مضمون کے تبادلہ خیال پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:41, 10 نومبر 2015 (م ع و)

سوال (2)[ترمیم]

آداب،

امید کہ آپ بخیرووعافیت ہوں گے۔

اب جبکہ جسٹن نیپ پر اردو، انگریزی اور کچھ دیگر زبانوں کی ویکیپیڈیاؤں مضامین موجود ہیں، کیا یہ بہتر ہو گا کہ اردوپوائنٹ پر ان سے لیا گیا انٹرویو چھاپا جائے؟

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:20, 10 نومبر 2015 (م ع و)

آداب۔ آپ ان کے انٹرویو کا ترجمہ کر کے اپنے پاس الگ سے محفوظ کر لیں۔ بس ڈیڑھ ماہ بعد ویکیپیڈیا کی سالگرہ ، اس موقع کے لیے ہمارے پاس زیادہ مواد نہیں۔ اسی موقع پر ایک دم بہت سا مواد شائع کریں۔ اگر بہت زیادہ مواد جمع ہو گیا تو ماہنامہ کمپیوٹنگ کا خصوصی شمارہ نکال دیں گے، ورنہ ویب سائٹس پر شائع کر دیں گے۔ ڈیڑھ مہینے بعد ہمیں اس طرح کے مواد کی زیادہ ضرورت ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13, 11 نومبر 2015 (م ع و)

ائیر لائنز اندرونی روابط[ترمیم]

ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط پر ہوائی اڈوں کے 14 مضامین شامل ہو گئے ہیں۔ یعنی یہ تعداد مضامین میں شامل نہیں ہو سکے۔ ابھی تک۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:48, 11 نومبر 2015 (م ع و)

ائیر لائنز کے صرف 350 صفحات رہ گئے ہیں۔ اس کے بعد سارے کام چھوڑ کر ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط میں داخلی روابط ہی شامل کر کے سب مضامین کو گنتی میں لاؤں گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13, 11 نومبر 2015 (م ع و)
ائیر لائن کے مضامین میں ملک کا نام داخلی ربط کے طور پر دیا ہوا ہے۔پلیز دیکھیں کیا غلطی ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 11 نومبر 2015 (م ع و)
سمجھ نہیں آ رہی، کچھ گڑ بڑ ہے، شعیب روبہ کے صفحات بھی اس میں شامل ہیں، جب کہ ان میں بھی اندرونی ربط موجود ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:55, 11 نومبر 2015 (م ع و)
کے ڈی ائیر کاپوریشن کو دیکھیں، ملک کا نام درج نہیں ہوا ہے، ممکن ہے اس طرح کے دیگر مضامین بھی بنے ہوں۔ نیز میرے خیال میں Air کی املا ایئر ہو گی یعنی پہلے یا اس کے بعد ہمزہ، جبکہ مضامین ائیر کے عنوان سے بن رہے ہیں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:56, 11 نومبر 2015 (م ع و)


چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی[ترمیم]

روز کی شماریات برائے منصوبہ
دن تاریخ تعداد مضامین (حالیہ) فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین (کُل) بقیہ دن مزید درکار مضامین (یومیہ)
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334 91 201
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307 90 203
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282 89 205
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253 88 207
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219 87 209
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206 86 212
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141 85 213
8 8 اکتوبر 81859 % 81.85 032 18109 84 216
9 9 اکتوبر 81891 % 81.89 042 18067 83 218
10 10 اکتوبر 81933 % 81.93 123 17944 82 219
11 11 اکتوبر 82056 % 82.05 020 17924 81 221
12 12 اکتوبر 82076 % 82.07 022 17902 80 224
13 13 اکتوبر 82098 % 82.09 113 17789 79 225
14 14 اکتوبر 82211 % 82.21 024 17765 78 228
15 15 اکتوبر 82235 % 82.23 75 17690 77 230
16 16 اکتوبر 82310 % 82.31 320 17370 76 230
17 17 اکتوبر 82630 % 82.63 110 17260 75 230
18 18 اکتوبر 82740 % 82.74 94 17166 74 232
19 19 اکتوبر 82834 % 82.83 82 17084 73 234
20 20 اکتوبر 82916 % 82.91 163 16921 72 235
21 21 اکتوبر 83079 % 83.07 189 16732 71 236
22 22 اکتوبر 83268 % 83.26 170 16562 70 237
23 23 اکتوبر 83438 % 83.43 182 16380 69 237
24 24 اکتوبر 83620 % 83.62 182 16198 68 238
25 25 اکتوبر 83802 % 83.80 643 15555 67 232
26 26 اکتوبر 84445 % 84.44 211 15344 66 232
27 27 اکتوبر 84656 % 84.65 582 14762 65 227
28 28 اکتوبر 85238 % 85.23 218 14544 64 227
29 29 اکتوبر 85456 % 85.45 672 13872 63 220
30 30 اکتوبر 86128 % 86.12 223 13649 62 220
31 31 اکتوبر 86351 % 86.35 396 13253 61 217
32 1 نومبر 86747 % 86.74 35 13218 60 220
33 2 نومبر 86782 % 86.78 77 13141 59 223
34 3 نومبر 86859 % 86.85 320 12821 58 222
35 4 نومبر 87179 % 87.17 625 12196 57 214
36 5 نومبر 87804 % 87.80 240 11956 56 214
37 6 نومبر 88044 % 88.28 248 11708 55 213
38 7 نومبر 88292 % 88.29 45 11663 54 216
39 8 نومبر 88337 % 88.33 76 11587 53 219
40 9 نومبر 88413 % 88.41 79 11508 52 221
41 10 نومبر 88492 % 88.49 627 10881 51 213
42 11 نومبر 89119 % 89.11 617 10264 50 205
43 12 نومبر 89736 % 89.73 34 10230 49 209
44 13 نومبر 89770 % 89.77 641 9589 48 200
45 14نومبر 90411 % 90.41 20 9569 47 204
46 15نومبر 90431 % 90.43 262 9307 46 202
47 16نومبر 90693 % 90.69 237 9070 45 202
48 17نومبر 90930 % 90.93 53 9017 44 205
49 18نومبر 90983 % 90.98 509 8508 43 198
50 19نومبر 91492 %91.49 239 8269 42 197
51 20نومبر 91731 جاری جاری جاری جاری جاری
52 21نومبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 - - - -

دوستو! ہم ہدف کوبس پانے ہی والے ہیں۔ اورانشا اللہ پا بھی لیں گے۔ پہلی بار یومیہ درکارمضامین کی تعداد 200 سے کم پرٹہری ہے۔(18 اور19 نومبر کی تاریخیں ملاحظہ ہوں) مبارک ہو! دعا ہے کہ ہماری دلچسپی اورمحنت قائم رہےاور ہم اپنے قمیتی وقت کا عطیہ اردو ویکی پیڈیا کودینےکاسلسلہ بھی برقرار رکھیں اور ہم سب کی نظر ہندی (+1,01,000) پرہی نہیں بلکہ عربی (+3,89,000) اور فارسی (+4,73,000) پربھی ہو۔ اس کے لیے ہمیں نہ صرف نئے اردوویکی پیڈین حضرات کوEach one Bring One کے تحت لانا ہو گا بلکہ ان لا ئق حضرات تک بھی رسائی حاصل کرنی ہو گی جو پہلے سےاردو ویکی پیڈیا پر فعال تھے اورکسی وجہ سے اب نہیں ہیں۔ التماس اور دعاؤں کے ساتھ ۔ خیرخواہِ اردوزبان اور اردو ویکی پیڈیا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:50, 20 نومبر 2015 (م ع و) نوٹ : امین اکبر صاحب۔ آداب !خییرت تو ہے؟ آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ ہاں آپ کی ویکی پیڈیا پر ترتیب دی گئی PDF خوب خوب کام آ رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ رانا محمد امین اکبر کا نام بھی احباب کی مابین گردش کر رہا ہے۔ ا لتماس ہے نیا مضمون لکھیں پہلی فرصت میں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:50, 20 نومبر 2015 (م ع و)

جی ضرور۔ فی الحال تو کوشش یہی ہے کہ کسی طرح ہدف حاصل ہو جائے جس میں ہم سب کے روزگار کی مصروفیات حائل ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:24, 21 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

جناب امین اکبر/وثائق/2015، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات[ترمیم]

جناب امین اکبر/وثائق/2015 صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آداب جناب امین اکبر/وثائق/2015! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

JSTOR[ترمیم]

You should have received an email from me regarding JSTOR - could you please either fill out the form linked from that email, or email me if you didn't receive it? Nikkimaria (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56, 4 دسمبر 2015 (م ع و)

Re-sent, please fill out the form as soon as possible. Nikkimaria (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:37, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
ok got it and fill the form.امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:17, 7 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل[ترمیم]

محترم،

جیساکہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 95000 سے زائد مضامین ہیں اور ہم تیزی سے ایک لاکھ کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک تجویز ہے کہ ایک ویکیمیڈیا بلاگ لکھا جائے۔

آپ ان سوالوں کو اس صفحہ پر پاسکتے ہیں اور یہیں ایک قطعہ بناکر اپنا جواب درج کرسکتے ہیں۔

آپ کے اس تعاون کا تہ دل سے پیشگی شکریہ!!

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے![ترمیم]

The Tireless Contributor Barnstar
آپکی جانب سے اردو ویکی کے لئے کی گئی خدمات کے اعتراف کے طور پر میری جانب سے گر قبول فرمائیں۔ 14:38, 20 دسمبر 2015 (م ع و)
اس محبت کے بے انتہاء مشکور ہوں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:43, 20 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری[ترمیم]

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

گزارش[ترمیم]

محترم،

حال ہی میں احقر حال ہی میں حیدرآباد ، بھارت میں منعقدہ ویکی اجلاس میں شریک ہؤا تھا۔ اس کی روداد آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

میں آپ سے تبصرے کی گزارش کرنا چاہوں گا اس لیے کہ کچھ باتیں شاید ایسی ہیں کہ دوسری ویکی برادریوں میں ہے جنہیں ہم اپنا سکتے ہیں۔ کچھ نئی باتوں کو سوچ سکتے ہیں۔ انہی میں ویکی اجلاسوں کے باضابطہ مراکز، ویکی کانفرنسوں کے بارے میں سوچنا وغیرہ ہیں جو کہ عمومی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس کا کچھ حصہ بھارت کے صارفین سے ہی متعلق ہے۔ اگر آپ بھارتی صارف ہیں تو اس پر بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں، تو اپنے ملک میں ان سہولتوں کو لانے کے بارے سوچ سکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32, 26 دسمبر 2015 (م ع و)