تبادلۂ خیال صارف:Aliazamkhan

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Aliazamkhan کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,293 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:09, 8 نومبر 2014 (م ع و)

داخل نوشتہ[ترمیم]

داخل نوشتہ کا مطلب Login ہے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:16, 9 نومبر 2014 (م ع و)

ویکیپیڈیا کا انداز مضمون[ترمیم]

محترم! امید ہے خیریت سے ہونگے، کیونکہ آپ نئے ہیں اس لیے آپ پہلے کچھ بنیادی معلومات حاصل کر لیں۔ آپ اوپر خوش آمدید کو غور سے پڑھیں اس میں جن جن صفحات کو پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے انہیں دیکھیں۔ تا کہ آپ کی محنت و وقت برباد نہ ہو۔ اور {{ }} یہ قوسین استعمال نہ کریں۔ ان کا استعمال صرف موجود سانچہ کے لیے کیا جاتا ہے۔ اگر آپ سرخی دینا چائتے ہیں سطر کے شروع میں == یہ علامت دو بار دیں اور پھر سرخی کی عبارت لکھ کر آخر میں مزید دو بار == یہ لگا دیں۔ اگر کوئی خاص لفظ شہر، ملک، شخصیت جس پر مضمون ہو یا ہونا چائیے اسے [[ ]] اس مربع قوسین میں دیں گے تو وہ اس مضمون کا خودکار طور پر ربط (لنک) بن جائے گا۔ کوئی بھی بیان بغیر پہلے سے شائع شدہ (لکھا ہوا، آواز یا وڈیو کی صورت میں) ہونا لازم ہے۔ اور اس کا حوالہ دینا بھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 11 نومبر 2014 (م ع و)

ویکیپیڈیا مضامین[ترمیم]

علی اعظم خان بھائی۔ آپ کافی اچھا کام کر رہے ہیں، بس مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

  1. ویکیپیڈیا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے۔ جس میں مضامین جامع انداز میں لکھے جاتے ہیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ تحریر کسی مصنوعات کا اشتہار نہ ہو۔ جیسے انکیوبیٹر میں ماں نامی انکیوبیٹر انعام کا حقدار۔ یہ ایک خبر تو ہو سکتی ہے جس کے لیے مناسب فورم کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔
  2. مضمون سے پہلے تاکید کر لیں کہ اس موضوع پر پہلے سے صفحہ موجود تو نہیں۔ اگر موجود ہو تو دہرا صفحہ نہ بنائیں بلکہ پہلے صفحہ کو ہی بہتر بنائیں۔ دیکھیے نصیرالدین شاہ جبکہ پہلے سے صفحہ نصیر الدین شاہ موجود ہے۔
  3. شخصی مضامین اہم شخصیات کے متعلق ہو سکتے ہیں۔ دیکھیے محمد علی جناح۔ لیکن مضمون کسی کی کاروباری جدوجہد سے متعلق مناسب نہیں۔ دیکھیے۔ انیسہ تیلوار
  4. اپنے مضامین کو انکے متعلقہ انگریزی مضمون سے ربط کریں۔ دیکھیے معاونت:بین اللسانی روابط

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 12 نومبر 2014 (م ع و)

ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے؟[ترمیم]

محترم!

آپ سے گزارش کی تھی کہ ایک بار آپ کام کرنے کے طریقہ کار کو، اور اردو ویکیپیڈیا کے انداز کو سمجھ لیں۔ اس کے بعد کوشش کریں۔ آپ کی ساری محنت ‌برباد ہو جائے گی۔ خبر کا انداز ہرگز اختیار نہ کریں، مواد کوکسی ویب سائٹ سے کاپی پیسٹ نہ کریں، مواد کو خود ویکیپیڈیا کے انداز کے مطابق لکھیں (ٹائپ کریں)، مضمون کے اندر جہاں مواد کی جگہ بنتی ہو، اس جگہ ہی لکھیں، زمروں کے نیچے نہ لکھیں۔ اگر آپ نے اسی طرح غیر قانونی طور پر مواد کاپی پیسٹ کیا دوبارہ یا غیر متعلقہ صفحہ پر کسی دوسرے موضوع کا مواد ڈالا (آپ نے علی بابا ویب سائٹ کا مواد علی بابا افسانوی کردار میں ڈالا تھا) یا اشتہار بازی کی تو آپ پر پابندی لگا دی جائے گی۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:13, 12 نومبر 2014 (م ع و)

کاپی پیسٹ[ترمیم]

علی اعظم خان صاحب، ہاشمی رفسنجانی سفحہ پر آپ نے ایران کے صدارتی امیدوار سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے آپ آئیندہ ایسا نہ کریں۔ بصورت دیگر آپ کے صارف پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:41, 12 نومبر 2014 (م ع و)

علی اعظم خان صاحب، آپ نے ہاشمی رفسنجانی صفحہ پر یہ عبارت ڈالی تھی بطورِ صدر انہوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا جس پر ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں معاشرتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے۔ جو کہ بی بی سی سے نقل شدہ ہے۔ اگر کوئی شک ہے تو بتا دیں۔ دراصل ویکیپیڈیا پر حقوق نسخہ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی سے خود ویکیپیڈیا کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہاں ہم سب رضا کار ہیں، اور جدید صارفین کو نادانستہ طور پر غلط کاری سے روکنا ہمارا فرض ہے۔ کاپی پیسٹ پر آپکو آگاہ کر دیا گیا تھا اور دوبارہ خلاف ورزی پر آپ کو متنبہ کیا گیا تھا۔ آپ سے گزارش کی تھی کہ مضمون جامع انداز میں لکھے جاتے ہیں۔ مثلا کسی شہرکے بارے میں مضمون میں اسکا جغرافیہ، تاریخ، آبادیات، نسلی گروہ غیرہ سب اسی مضمون میں سرخیوں کے تحت آئیں گے، ہر ایک کا علیحدہ صفحہ نہیں بنایا جائے گا۔
پھراپ نے لکھاکہ مجھے فلاں عنوان سے لکھناچاہئے تھا۔ فلاں صفحات پرلکھناچاہئے فلاں پر نہیں۔
میں نے آپکو فلاں فلاں کی صلاح نہیں دی، آپنے = دس میں سے چھ مرد بیوی کو پیٹتے ہیں = کے نام سے صفحہ بنایا تھا۔ دیکھیے ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے۔ ویکیپیڈیا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے، یہ ڈیجیٹل اخبار نہیں ہے۔ آپ سے گزارش کی گئی تھی کہ یہ عبارت گھریلو تشدد کے عنوان کے تحت آ سکتی ہے۔ صارف کی غلطی درست کر دی جاتی ہے، کیا صارف کو آگاہ نہ کیا جائے؟ اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہم جنس پرستی اور علم نفسیات کو صفحہ ہم جنس پسندی کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 13 نومبر 2014 (م ع و)

درخواست[ترمیم]

السلام علیکم علی اعظم خان صاحب! کیسے مزاج ہیں؟
کدھر چلے بھائی آپ؟ ویکیپیڈیا پر جب ایک بار کوئی آجاتا ہے تو اسے واپس اتنی آسانی سے جانے نہیں دیا جاتا اس لیے خدا حافظ کہنا چھوڑ دیں۔ آپ کو جو پریشانی یہاں درپیش ہے وہ عرض کریں ان شاء اللہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بصورت دیگر اکثر صارفین یہاں اپنی شراکتوں کا آغاز ترجمہ سے ہی کرتے ہیں، تو آپ بھی انگریزی ویکی سے ترجمہ کریں، وہاں کے سانچے یہاں نقل کریں۔ وہاں موجود انداز تحریر یہاں نقل کریں، کوئی نہیں روکے گا آپ کو۔ کسی بھی طرح کی دقت پیش آئے تو عاجز سے رابطہ کرلیجیے گا۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:33, 12 نومبر 2014 (م ع و)

جناب محمد شعیب صاحب بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔اپ کا۔۔۔ اپ کا جواب میرے لیئے حوصلہ بخش ہے۔ میں وکی اصولوں پر عمل کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔ مجھے توقع ہیکہ میں دھیرے دھیرے سہی ویکیپڈیا کے اصول وقواعد سیکھ لوں گا۔ اپ کے مشورہ پر عمل ہوگا۔۔۔انشااللہہ۔
اپ کا مداح۔۔۔۔علی اعظم خان۔۔۔
جزاک اللہ اعظم صاحب عاجز کی درخواست کو آپ نے اس قابل سمجھا۔ ابھی آپ نے ایک مضمون تحریر کیا ہے، جس کا عنوان ہے مہنگی گھڑی۔ کیا آپ بتائیں گے کہ یہ انگریزی ویکی سے ترجمہ کیا گیا ہے یا آپ نے بذات خود تحریر کیا ہے؟ تاکہ پھر میں مزید کچھ باتیں آپ کو بتا سکوں جس سے آگے آپ کو آسانی ہوگی۔ نیز ایک بات مزید کہ جب بھی اپنا پیغام کہیں دیں تو اپنی دستخط ضرور کریں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:05, 12 نومبر 2014 (م ع و)
جناب شعیب صاحب، مضمون مہنگی گھڑی انگریزی ویکی سے ترجمہ شدہ نہیں ہے۔بلکہ یہ بی بی سی کامضمون ہے۔ اس کالنک حسب ذیل ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/11/141111_world_most_complicated_watch_zz اگرکوئی غلطی ہوتواگاہ فرمائیں مہربانی ہوگی۔ اعظم۔۔۔۔ Aliazamkhan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:14, 12 نومبر 2014 (م ع و)

ماشاء اللہ۔ سب سے پہلی چیز تو یہ ہے کہ خبروں کی جتنی بھی ویب سائٹس ہیں وہاں سے کسی بھی طرح کا مواد کاپی کرکے ویکیپیڈیا میں پیسٹ نہیں کیا جاسکتا، تاکہ کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ ہو۔
دوسری چیز یہ ہے کہ مہنگی گھڑی میں موجود مواد محض ایک خبر ہے، اور ویکیپیڈیا پر عام خبروں پر مضامین نہیں بنائے جاتے بلکہ جو اہم ترین خبریں ہوتی ہیں، محض ان پر ہی ایک خاص انداز میں مضامین تحریر کیے جاتے ہیں۔ اس لیے آپ کا بنایا ہوا مہنگی گھڑی نامی صفحہ مجھے حذف کرنا ہوگا۔ اس حذف شدگی سے دلبرداشتہ بالکل نہ ہوئیے گا، کیونکہ جب میں بھی یہاں یہاں نیا نیا وارد ہوا تھا اس وقت ہمارے بھی صفحات و مضامین حذف ہوجاتے تھے۔ لیکن دھیرے دھیرے سب سیکھ گئے۔ فی الوقت اگر آپ گھڑی پر کچھ لکھنا ہی چاہتے ہیں تو مضمون گھڑی میں انگریزی ویکیپیڈیا کے مضمون watch سے اردو میں ترجمہ کرکے درج کردیں۔ ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:27, 12 نومبر 2014 (م ع و)
شکریہ شعیب بھائی۔ اپ کی رہنمائی کا۔ اپ کے مشورہ پرعمل کروں گا۔
لیکن ہاں اج کل میں انگریزی ویکیپیڈیا کا مضمون homosexuality کا ترجمہ کررہاہوں۔اسے ہی پیش کردوں گا۔
ایک سوال ہے ؟ پورے مضمون کے ترجمے کے بعد ہی اسے پیسٹ کیاجائے یاپھر روزانہ جتنا ممکن ہو اتناہی ترجمہ اپ لوڈ کیاجاسکتاہے۔ ایک اور بات پوچھنی ہے۔ کسی بھی انگریزی صفحہ پر جولنک ایڈ ہوتاہے اس میں اردوکو کیسے جوڑاجائے۔ اپ کااحسان مند اعظم۔ Aliazamkhan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:42, 12 نومبر 2014 (م ع و)
نہیں ایسا ضروری نہیں، جتنا ترجمہ ہوا وہ روزآنہ آپ درج کرسکتے ہیں۔ انگریزی صفحہ پر اردو کا ربط درج کرنے کے لیے آپ دیکھیے معاونت:بین اللسانی روابط، اگر کوئی سوال باقی رہے اس کے بعد تو بلا تکلف دریافت کرسکتے ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:51, 12 نومبر 2014 (م ع و)
معذرت نامہ

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب محترم طاہر محمود صاحب

سب سے پہلے معذرت قبول کیجئے

ہماری پہلی ملاقات تلخ کلامی سے ہوئی۔اچھی بات یہ تھی کہ کسی بہانے ملاقات شروع تو ہوئی۔ شعیب بھائی سے تبادلہ خیال کے بعد مجھے اب کوئی شکایت نہیں رہی ہے۔اس وقت میں ویکی اصولوں کو سرے سے سمجھ ہی نہیں پایا تھا ۔ سچ پوچھئے تو میں پریشان تھا باربار کے احذاف سے۔اس لئے کچھ نروس سا ہوگیا تھا ۔ کیونکہ اصول وقواعد سمجھ نہیں ارہے تھے اس لئے اپ کے احذاف بھی نشتر لگا رہے تھے۔اپ کے اصلاح کاشکرگذارہوں ساتھ ہی اور ایک مرتبہ معذرت خواہ بھی ۔ شکریہ اس لئے کہ اپ نے اصلاح کی ۔ شکریہ اس لئے بھی کہ میری تلخ کلامی کے باوجود اج بھی اپنے شفقت کا معاملہ کیا اور ہم جنس پرستی کو بہتر جملے ہم جنس پسندی میں تبدیل کیا ۔ میراوعدہ ہے اگرمستقبل میں کوئی احذاف ہوتا ہے تو شکایت نہیں رہے گی ۔ مگرایک مہربانی کردیجئے غلطی سے اگاہ کردیجئے۔پابندی نہ لگائے۔اخری بات اگر اجازت ہوں تو کھوں ہوسکتاہے میری یہ شکایت غلط ہو۔۔۔وہ یہ کہ میں نے علی رفسنجانی سے متعلق یہ نہیں لکھا تھا کہ'بطورِ صدر انہوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا جس پر ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں معاشرتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے۔ اور نہ ہی میں نے اس جملے کو یا پھر رفسنجانی کے مضمون کوبی بی سی سے نقل کیا تھا۔ یہ میری شکایت ہے اور یادداشت کی بنیاد پرہے۔ممکن ہے شکایت غلط ہو۔ اپ کا احسان مند۔ اعظم۔۔۔۔۔ Aliazamkhan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:42, 13 نومبر 2014 (م ع و)