تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بعد دوسروں کی رائے کو بھی توجہ سے پڑھیں اور جب تک معاملات طے نہیں ہوتے، اس صفحہ کو وقت دیتے رئیں ہمارا ہدف ہے کہ ہم 15 اپریل تک ابتدائی ضابطہ اخلاق ترتیب دیں لیں (عبید رضا)

اس سے نیچے شروع کریں[ترمیم]

بڑے مسائل

  • صفحات کی منتقلی سے متعلق کوئی خاص طریقہ مزید وضع کیا جائے۔
  • صفحات کی حذف شدگی اور انضمام سے متعلق واضع حکمت عملی طے کی جائے۔
  • کیا دوہرے کھاتے داران پر پابندی لگانے کا عمل لازم کیا جائے؟
  • کیا ایک سال یا اس سے زائد عرصہ سے غیر متحرک منتظمین یا مامور اداری کو رائے شماری یا جوبھی طریقہ کار ہو اس کے تحت لازم طور پر کاروائی کی جائے (معزولی کے لیے)؟
  • جب کوئی ایک منتظم کسی صارف سے معاملات طے کر رہا ہو (ڈیل کر رہا ہو ) اس وقت کسی دوسرے منتظم کو دخل دینے کا حق ہے؟ اگر ہاں تو وضاحت کریں کہ کن کن معاملات یا حالات میں وہ کس انداز سے دخل اندازی کرے، کہ دوسرا منتطم ناراض نا ہو۔
  • منتظم کے لیے نامزد کرنے یا اختیار میں اضافہ کے لیے کن کن شرائط کا پورا کرنا لازم ہے۔ اور اگر کوئی صارف خود اپنا نام پیش کرے تو منتظمین کیسے صارف کو ناراض کیے بنا اپنی رائے کو بہتر انداز سے پیش کریں؟
  • * (!مزید جو جو مسائل آپ لوگ جانتے ہیں ان کو بھی شامل بحث سمجھا جائے)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:25, 3 اپریل 2015 (م ع و)

طاہر محمود[ترمیم]

  • کم از کم حجم صفحہ برائے سلسلہ مضامین۔ (مثلا انگلستان کی کاؤنٹیاں، ہر صفحہ یہ صرف یہ تحریر ہو انگلستان کی ایک کاؤنٹی، لیکن شرائط ایسی بھی نہ ہوں کہ رکاوٹ کا باعث بنے)
  • عدم اتفاق پر اتفاق کیا جائے۔ انتظامیہ آپسی عدم اتفاق معاملہ کسی علیحدہ مقام پر حل کیا جائے، ویکیپیڈیا پر اس کا اظہار نہ ہو۔
  • منتظمین یا مامور اداری کوشش کریں کہ روزانہ کچھ وقت ویکیپیڈیا پر آئیں تا کہ صورتحال سے آگاہی رہے۔
  • طویل مدت سے غیر حاضر عہدیداران کی معزولی عمل میں لائی جائے اور ان کی جگہ دوسرے صارفین کو انتظامیہ میں شامل جائے۔
  • دہرے کھاتے خاص مقصد کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ انتظامیہ کو چوکس رہنا چاہیے۔ جن صارفین پر کسی ویکیپیڈیا پر اس اصول کی خلاف ورزی پر پابندی ہے، انہیں اردو پر بھی مسدود کیا جائے۔
  • ویکیپیڈیا استعمال سے متعلقہ تمام متفقہ فیصلوں کو تحریری طور پر ویکیپیڈیا:آئین ویکیپیڈیا کا حصہ بنایا جائے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:22, 5 اپریل 2015 (م ع و)

امین اکبر[ترمیم]

  • صفحات کی منتقلی کا طریقہ کار یہ ہو کہ صرف گرائمر یا عنوان کی غلطیوں والے صفحات کسی سے پوچھے بغیر منتقل کیے جائیں ، باقی تمام صفحات منتقل کرنے کے لیے دو لوگوں بشمول صفحہ بنانے والے اور منتظم سے مشورہ لیا جائے۔
  • کو شش کی جائے کہ منتظم ایسے صفحات کو جن پر حذف شدگی کا سانچہ ہے تھوڑا سا ٹائم دے کراردو ویکیپیڈیا کے کم سے کم معیار کے مطابق لے آئیں، یعنی صفحات حذف کرنے کی کوشش کم سے کم ہو، تاہم ضروری وجوہات کی بنا پر صفحات کی حذف شدگی کا طریقہ کار یہ ہو کہ حذف شدگی سانچے میں تاریخ لازمی ڈالی جائے۔صفحہ بنانے والے کے تبادلہ خیال پر اس کی اطلاع دی جائے۔ صفحہ بنانے والے کی طرف سے کوئی واضح جواب نہ آنے کی صورت میں ایک ماہ بعد صفحہ کو حذف کر دیا جائے۔سریع الحذف کے قابل صفحات کو فوراً حذف کیا جا سکتا ہے۔
  • انضمام سے متعلق حکمت عملی یہ ہو کہ مقررہ مدت کے بعد کم مواد والے صفحے کو زیادہ مواد والے یا کم مناسب عنوان والے صفحات کو زیادہ مناسب عنوان والے صفحات میں ضم کر دیا جائے۔
  • دوہرے کھاتے داران پر پابندی لگانے کا عمل لازم کیا جائے۔
  • 6 ماہ یا اس سے زائد عرصہ سے غیر متحرک منتظمین یا مامور اداری کو رضاکارانہ طور پر منتظمی کے اختیارا واپس کر دینے چاہیں ورنہ رائے شماری یا جوبھی طریقہ کار ہو اس کے تحت لازم طور پر معزولی کے لیے کاروائی کی جائے ۔صرف نام کے منتظمین کی تعداد 14 ہونے سے کوئی فائدہ نہیں۔ان کی جگہ نئے متحرک صارفین کو منتظم بنایا جائے۔ پرانے منتظمین کی خدمات ویکیپیڈیا کے صفحات میں محفوظ ہیں۔ انہیں اس پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ تمام غیر متحرک منتظمین کے تبادلہ خیال پر اُن سے متحرک ہونے کے لیے درخواست کر دی جائے یا انہیں نئی پالیسی کی اطلاع کر دی جائے۔
  • جب کوئی ایک منتظم کسی صارف سے معاملات طے کر رہا ہو (ڈیل کر رہا ہو ) اس وقت کسی دوسرے منتظم کو صرف اس وقت دخل دینا چاہیے جب دوسرے منتظم کو لگے کہ معاملات پالیسی سے باہر جا رہے ہیں یا ایک منتظم سے بہت سے لوگ بحث کر رہے ہیں۔ ضروری نہیں کی دوسرا منتظم پہلے منتطم کا ساتھ دے۔ دوسرے منتظم کو حق اور پالیسی کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہاں پر کسی کو ناراضگی سے نہیں روکا جا سکتا، ہر منتظم بس حق اور پالیسی کی بات کرے، چاہے پہلا منتظم ناراض ہی کیوں نہ ہو۔
  • منتظم کے لیے نامزد کرنے یا اختیار میں اضافہ کے لیے پہلے سے پالیسی موجود ہے۔ اسی پر عمل کیا جائے۔ اگر کوئی صارف منتظم نہ بنانے پر ناراض ہوتا ہے تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہے۔ اگر کسی نے صرف منتظم بن کر اردو کی خدمت کرنی ہے تو وہ اردو کی خدمت نہیں منتظمی کی ٹھرک پوری کرنا چاہ رہا ہے۔
  • ویکی پیڈیا پر خودساختہ اردو سازی کی ممانعت ہو۔کوئی منتظم نہ اردو سازی کرے نہ کسی کو کرنے کی اجازت دے ۔ جو لفظ کسی باضابطہ لغت میں نہیں اسے صرف اس وجہ سے استعمال نہیں کیا جائے کہ یہ عربی یا فارسی ویکیپیڈیا پر استعمال ہو رہا ہے۔
  • زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے کہ منتظم آسان اردو کو فروغ دیں۔ آسان اردو کا استعمال ویکیپیڈیا کی پالیسی ہونا چاہیے۔
  • منتظم کسی صفحہ کو اس کے مواد کم ہونے کی صورت میں حذف نہ کرے۔ عنوان سے متعلق چند الفاظ پر مشتمل ایک لائن ہو تب بھی مضمون حذف نہ کیا جائے۔
  • ویکیپیڈیا کی پالیسی کے مطابق منتظمین کو اجازت ہے کہ وہ عوامی مقامات یا غیر محفوظ کمپیوٹر سے لاگ ان ہونے کے لیے دوسرا کھاتہ بنا سکتے ہیں، منتظمین دوسرے کھاتے کو اپنے صفحہ صارف پر واضح طور پر لکھے امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:20, 5 اپریل 2015 (م ع و)

عبید رضا[ترمیم]

  • غیر منتظم کو اگر ایک ہی موضوع پر کئی صفحات (5 سے زائد یا جو بھی تعداد مقرر کی جائے) کو منتقل کرنا ہو تو پہلے منتظم/دیوان عام/تبادلہ خیال کے ذریعہ وجہ بیان کی جائے۔
  • جو منتطم 1 سال سے لاپتہ ہوں ان کو ای میل، فیس بک، فون کال یا بلمشافہ مل کر یا جو بھی دیگر ذرائع میسر ہوں، ان سے رابطہ کیا جائے، اگر وہ واپس نا آئیں تو کل مدت 14 ماہ کے بعد رائے شماری یا جو بھی طریقہ کار طے ہو یا کیا جائے، اس کے مطابق ان کو معزول کیا جائے۔ (ماضی میں 2 سے زائد ارکان کو، بانی اردو ویکی پیڈیا کو ملا کر، اس طرح معزول کیا جا چکا ہے)۔
  • ویکیپیڈیا:معروفیت برائے کتب، شخصیت، فلم، ویب سائٹ، ادارہ، مصنوعہ، وغیرہ کے صفحات تخلیق کیے جائیں اور کے تحت ہی ان موضوعات پر مواد کوباقی رکھنے یا حذف کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔
  • غیر ویکی مواد کو 1 دن، مختصر بلا حوالہ ایسا مواد جو منتظم کی معلومات میں نا ہو اس پر سانچہ حذف لگا کر 3 دن کا وقت دیا جائے اور متعلقہ صارف کو آگاہ کیا جائے، (آسانی کے لئے سانچہ اطلاع بنایا جا سکتا ہے ، اگر پہلے سے کوئی موجود ہے تو اسے استعمال کیا جائے)۔ وہ موضوع جس پر مضمون تو ہونا چائیے (جیسے نوبل انعام یافتہ شخصیت) مگر کوئی اسے یک سطری، بلا حوالہ، غلط عنوان، انگریزی یا غیر اردوعنوان، غیر مناسب الفاظ، فرقہ ورانہ مواد، سے لکھے تو عنوان منتقل اور صرف مواد کو حذف کیا جائے گا (سانچہ خالی قطعہ کا استعمال کیا جائے)۔
  • وہ موضوع جس پر مضمون تو ہونا چائیے مگر کوئی اسے غیر اردو، جیسے انگریزی میں یا پورا مضمون مشینی ترجمہ سے لکھے (یا کچھ حصہ)، تو اس کے ساتھ بھی اوپر بیان کردہ عمل کیا جائے۔ (سانچے مشینی ترجمہ، غیر اردو مضمون، غیر اردو قطعہ کا استعمال کیے جائیں)۔
  • ایک سے زائد کھاتے (ایسے صارف کو جو نیا بھی نا ہو) اور اسے یہ علم بھی ہو (اگر وہ کافی عرصہ (6ماہ یا جو بھی وقت مقرر کیا جائے) سے کام کر رہا ہے تو اسے علم مانا جائے) اس پر پابندی لگا دی جائے، اور اگر اس کے مضامین صرف اردو ویکی پر ہوں (معروفیت میں نا آتے ہوں تو) ان کو بھی حذف کیا جائے (خاص کر کتب اور شخصیات) ماضی میں تین کھاتوں سے ایک طبی کتاب اور اس کے مصنف پر مضمون لکھنے والے کو پابند کرنے کے ساتھ، مذکورہ دونوں مضامین بھی حذف کیے گئے (جن پر یہی وجہ لاگو ہوتی ہے جو اوپر بیا ن کی ہے)۔
  • ویکیپیڈیا سے متعلق کسی قسم کی اہم گفتگو کو ویکیپیڈیا کے متعلقہ صفحات پر ترجیح دی جائے (نا کہ فیس بک یا وٹس ایپس)، تا کہ بعد والے صارفین کے لئے تاریخ اور طریقہ کار موجود ہو اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
  • متحرک صارفین کے کام پر نظر رکھی جائے، ان سے ہفتہ میں ایک بار ضرور تبادلہ خیال کیا جائے اور ان کے لکھے کام پر تعریف اور تجاویز اور کام کے لحاظ سے اعزاز پیش کیے جائیں تا کہ صارفین کو علم ہو کہ ان کا کام منتظمین کی نگاہ میں ہے اور اسے سراہا جا رہا ہے۔صارفین سے مشورہ طلب کیجیئے اور ان کی رائے پر (خاص ان کے موضوعات پر) عمل ہو سکنے کی صورت میں عمل کیا/کرایا جائے۔
  • غیر متحرک صارفین، جن کی ترامیم 200 سے اوپر ہیں ان کو واپس لانے کے لیے وہی اقدامات جو اوپر غیر متحرک منتظمین کو واپس لانے کے لیے بیان کیے ہیں، کرنے کی کوشش برابر منتظمین کی ذمہ داری میں شامل کی جائے۔
  • انتظامی معاملات میں اگر منتظمین میں اختلاف پیدا ہو تو، اسے فوری توجہ دے کر بحث کوطول دیئے بنا، حل کرانے کے لیے دیگر منتظمین کو دخل دینے کا حق ہر وقت حاصل ہے۔
  • ایک وقت میں ایک صارف سے ایک ہی منتطم ڈیل کرے، اگر صارف کو منتظم بات سمجھا نہیں پا رہا، اس کے سوال کا جواب نہیں دے سکا، غیر مناسب رویہ، سخت رویہ اختیار کر رہا ہے، تو پہلے منتطم کو میل یا فیس بک پر الگ سے پیغام دیا جائے، (اس صورت میں منتظم کے تبادلہ خیال پر پیغام چھوڑا جائے کہ، فیس بک، ای میل، یا دیگر موبائل اپیلی کیشن پر آپ کے لیے پیغام ہے)۔
  • اگر کسی خاص صارف پر نظر رکھنی مقصود ہو تو، دیگر منتظمین کو اسی طرح الگ سے پیغام دیا جائے، نا کہ ویکیپیڈیا پر سب کے سامنے۔

اگر کوئی منتطم مسلسل ایک ماہ سے غائب ہو (بتائے بغیر تو) اس کو فوری طور پر متوجہ کیا جائے (یہ کام مامور اداری ہی کرے)

  • انگریزی ویکی یا دیگر ویکی کے اصولوں کا اطلاق کرنے سے پہلے وضاحت کی جائے کہ آیا یہ تمام ویکی زبانوں پر نا‌‌فد ہے یا غلط فہمی کی وجہ سے اسے اردو ویکی والوں کے لیے بھی قانون بنایا جا رہا ہے۔
  • منتظم ایک صارف کو ایک ہی وقت (1 ہفتہ میں) 10 سے زائد یک سطرح مضامین بنانے کی اجازت دے، نا کہ بیسیوں مضامین۔ اس سے خانہ معلومات، تصاویر، ناؤ سانچہ لگوایا جائے، تربیت کی نیت سے اور اسے اس بات کی مائل کیا جائے کہ تعداد سے زیادہ معیار اور مواد پر توجہ دے
  • منتظمین کے کام میں خاص:خصوصی صفحات اور اہم انتظامی زمروں، جیسے حذف، غیر اردو، انضمام طلب، فیصلہ طلب، غیر متوازن، ویکائی، اور اس جیسے دیگر زمروں میں موجود مواد کو درست کرنا بھی شامل ہے، مگر دیکھنے میں آتا ہے ایک دو کے سوا باقی اس معاملے میں سست ہیں۔

ہر ماہ کے آخر پر مامور اداری منتظمین کے ایسے کاموں کی جانچ پرٹال کرے اور جو اس طرح کے کاموں سے دلچسپی نہیں رہا اس منتطم کو متوجہ کرے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:29, 8 اپریل 2015 (م ع و)

احمد نثار[ترمیم]

طاہر بھائی، امین بھائی اور عبید بھائی کے آراء درست لگ رہے ہیں۔

  • منتقل کو لے کر امین بھائی کی رائے درست لگتی ہے۔ * صفحات کی منتقلی کا طریقہ کار یہ ہو کہ صرف گرائمر یا عنوان کی غلطیوں والے صفحات کسی سے پوچھے بغیر منتقل کیے جائیں ، باقی تمام صفحات منتقل کرنے کے لیے دو لوگوں بشمول صفحہ بنانے والے اور منتظم سے مشورہ لیا جائے۔ اور ساتھ ساتھ تبادلہ خیال میں اس کو لکھا جائے۔ دیگر صاررین مع منتظمین اس پر اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔
  • عبید بھائی کی رائے درست ہے ۔۔۔ منتظمین کے کام میں خاص:خصوصی صفحات اور اہم انتظامی زمروں، جیسے حذف، غیر اردو، انضمام طلب، فیصلہ طلب، غیر متوازن، ویکائی، اور اس جیسے دیگر زمروں میں موجود مواد کو درست کرنا بھی شامل ہے، مگر دیکھنے میں آتا ہے ایک دو کے سوا باقی اس معاملے میں سست ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایڈیٹرز کی تعداد کم ہے اور کام زیادہ۔
  • اگر ہوسکے تو تمام صارفین اور منتظمین حضرات ہر ہفتہ کسی خاص پروجکٹ پر کام کریں تو ہوسکتا ہے کہ وہ پروجکٹ (منصوبہ) تھوڑا درست ضرور ہوجائے گا۔ جیسے کہ اردو زبان پروجکٹ۔ اگر سارے حضرات ایک ہفتے میں مضامین بانٹ لیں، اور کام کریں۔ اور ایک صارف زمرہ بندی پہ کام کریں تو دوسرے صارف انفوبکس اور تصاویر پر کام کریں۔ ہوسکتا ہے تھوڑی مدت میں وہ پروجکٹ مکمل شکل اختیار کرلے۔ جیسے کہ عبید بھائی نے صفحہ اول پر کام کیا اور خوشنما اور ایک بالترتیب ڈھانچہ بھی بن گیا۔
  • اردو ویکی کی ارتقا کے لئے منتظمین کے درمیان اب جو ہم آہنگی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ایسی گفتگو سے نتیجے اچھے نکلیں گے۔
  • منتظمین اور صارفین حضرات کو اور متحرک بنایا جائے۔ انہیں پھر سے بذریعے ای میل اور تبادلہ خیال پیج پر لکھیں، اور خبر پہنچائی جائے کہ ان کی ضرورت اردو ویکی کے لئے بے حد اہم ہے۔
  • چونکہ اردو ویکی خاندان ایک خوشگوار ماحول کا متمنی ہے، اور ساری چیزیں منظر عام پر ہوتی ہیں۔ جاسوسی ضروری نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئ شرارت کرتے ہیں تو انہیں سلیقے سے سمجھایا جائے۔ ایسا نہ ہو کہ انگریزی ویکی کی طرح Platform of spiesبن جائے، اور صارفین یا تو خوفزدہ ہو کر رُک جائیں یا پھر ٹوٹے دل سے کنارہ کش ہوجائیں۔ ایسا اردو ویکی پر نہ ہو۔ (خوشی کی بات یہ ہے کہ الحمد اللہ خوشگوار ماحول ہے)۔
  • برائے کرم، جتنا ہوسکے اتنا ‘‘ایک سطری مضامین“ کو روکا جائے۔ ورنہ یہی صفحات اردو ویکی کے لئے بوجھ بن جائیں گے۔
  • ہر صفحہ کم از کم 4 کلوبائٹ والا ہو۔ جس میں انفوبکس، تصاویر، حوالہ جات، زمرہ بندی اور بین ویکی روابط ہوں۔ ایسی صورت میں میعار بڑھے گا۔
  • منتخب مضامین کی طرف بھی توجہ ضروری ہے۔ چند مضامین کا انتخاب کرکے انہیں توسیع کیا جائے تاکہ وہ منتخب مضامین یا خاص مضامین بن سکیں۔
  • متحرک صارفین کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی تعریف کرتے ہوئے ہر ہفتہ ایک صارف کا تعارف مہ تصویر کا بینر (Banner) صفحہ اول میں لگایا جائے۔ جو ہر ہفتہ بدلتا رہے۔ اور متحرک صارف کی بھر پور حوصلہ افزائی اور ستائش ہو۔
  • صارفین بڑھانے کے لئے اور اردو ویکی کو عوام تک لے جانے کے لئے کچھ منصوبے بنائیں اور عمل کریں۔ ان کی حمایت لئے WMF ہمیشہ تیار رہتا ہے۔

--احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43, 9 اپریل 2015 (م ع و)

کاشف عقیل[ترمیم]

  1. منتقلی اور حذف شدگی کے لیے معیار ہونا چاہیے، درج ذیل تجاویز ذہن میں آتی ہیں۔
    1. عنوان میں ہجے کی غلطی پر فوری منتقلی کی جاسکتی ہے۔ انتباہ یا تبادلہ خیال کی ضرورت نہیں
    2. عنوان اگر کسی سلسلے کا مضمون ہے اور نئے لکھنے والے نے سلسلے کے عنوانوں سے ہٹ کر انداز اختیار کیا ہے تو منتقلی فوری کی جاسکتی ہے۔ پرانے عنوان کو رجوع مکرر کردیا جائے۔
    3. منتقلی اردو کے اصطلاح یا ترجمے کے اختلاف پر نہ کی جائے۔ اس صورت میں نئے لکھنے والے کو تجویز دی جائے اور اس کے مرضی کو قبول کیا جائے۔
  2. غیر متحرک منتظمیں کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہونے چاہییں۔ اس کے حفاظتی خطرات کا خدشہ ہے۔ اگر کھاتا ہیک ہوجائے تو منتظم کو غیر متحرک ہونے کے باعث بروقت پتہ نہیں چلے گا وکیپیڈیا کا نقصان ہوگا۔ اس سلسلے میں سب سے بہتر یہ ہے کہ منتظم خود اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز پیش کرے۔ میں اس سلسلے میں اپنے آپ کو نامزد کرتا ہوں۔
  3. ماضی میں اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز رکھنے والے منتظمین کو شکریہ کے ساتھ منتظم صرف اس لیے رہنے دیا گیا کہ ان کی وابستگی برقرار رہے۔ تاہم اس سے وہ لوگ جو وقت کی کمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر غیر متحرک ہوئے تھے دوبارہ متحرک نہیں ہوسکے۔ اسلیے یہ جواز کارآمد محسوس نہیں ہوتا۔ اپنے آپ کو معزولی کے لیے پیش کرنے والے منتظمین کے پرانے کام سے اگر عقیدت کا اظہار کرنا ہی ہے تو ان کی درخواست پر انہیں معزول کریں اور اگر مستقبل میں وہ دوبارہ متحرک ہوجایئں اور منتظم بننا چاہیں تو کسی رائے شماری اور مشورے کے بغیر مامور اداری انہیں دوبارہ منتظم بنا دیں۔
  4. جو لوگ منتظم بنے بغیر کام جاری نہیں رکھ سکتے انہیں شکریہ کے ساتھ جانے دیا جائے۔ کام کرنے کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں۔ جو لوگ منتظم نہیں لیکن انتظامی نوعیت کے کام کر رہے ہیں اور اختیارات کی کمی ان کے آڑے آرہی ہے انہیں انتظامی اختیار دے دینے چاہییں۔
  5. میری رائے میں اردو وکیپیڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ رضاکاران کی کمی ہے۔ اس مسئلے کو حل کیے بغیر باقی سب باتیں ثانوی ہو جائیں گی۔ اس سلسلے میں میرے ذہن کی درج ذیل باتیں آتی ہیں۔
    1. معیار گو کہ بہت اہم ہے تاہم مقدار شاید اہم تر ہے۔ چھوٹے مضامین لکھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کسی بھی انگریزی کے مقالے پر اردو زبان کا ربط لوگوں کو اردو وکیپیڈیا کی جانب لانے میں معاون ہوسکتا ہے۔ جتنے زیادہ مقالات ہونگے اتنی زیادہ ہماری تشہیر ہوگی۔
    2. کوئی بھی مضمون صرف چھوٹا یا خالی ہونے کے باعث حذف نہ کیا جائے۔ ایسے مضامین میں صرف ایک سطر لکھ کو اس میں بین الوکی ربط ڈال دیا جائے۔
    3. نئے لکھنے والوں پر تنقید سے پرہیز؛ بلکہ شاید اس وقت تک رہنمائی سے بھی پرہیز کیا جائے جب تک وہ رہنمائی کے طلبگار نہ ہوں۔ ابتداء میں صرف ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، تمغے دیے جائیں اور ان کے کام کو سراہا جائے۔ اردو کا معیار اور مقالات کا معیار تھبی ٹھیک ہوگا جب ٹھیک کرنے والوں کی فوج ہوگی۔
  6. اردو وکیپیڈیا کو روز اول سے ہی منتظمیں کی آپس کی رنجشوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اس سے ہمیں باہر نکلنا ہوگا۔ ہر اختلاف رائے ذاتی نہیں ہوتا اور اسے اپنی ذات پر حملہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان اختلافات کی ایک وجہ شاید یہ ہے کہ ہمارے ہاں منتظمین زیادہ اور صارفین کم ہیں۔ ان رنجشوں کو کم کریں اور کبھی کبھی اختلاف رائے پر اتفاق کرلیں۔ تعمیری کام اختلاف رائے کے ساتھ بھی جاری رہ سکتا ہے۔
  7. متبادل کھاتے اگر واضع مقصد کے ساتھ ہیں اور سب کو بتا دیا گیا ہے کہ یہ متبادل کھاتا ہے، کس کا ہے اور کس لیے ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ دیگر متبادل کھاتوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اگر ایسے متبادل کھاتے پکڑے جائیں تو اصل صارف اور متبادل دونوں کو معطل کیا جائے۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:29, 13 اپریل 2015 (م ع و)

فہد کیہر[ترمیم]

کیونکہ بہت عرصے سے غیر متحرک ہوں، اس لیے دیگر سوالات پر تو اپنی رائے پیش نہیں کرسکتا البتہ میں طویل عرصے سے غیر متحرک ناظمین کی معطلی کا حامی رہا ہوں اور اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پر خود بھی دستبردار ہوچکا ہوں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fkehar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محمد شعیب[ترمیم]

  • صفحات کی منتقلی کے لیے دیگر ویکیوں کی طرح ایک مخصوص صفحہ ترتیب دیا جائے جہاں جدید یا نیم جدید صارفین مطلوبہ صفحہ کی منتقلی کے لیے درخواست دیں، نیز جدید صارفین (بشمول توثیق شدہ) (تعداد ترامیم 200) کے لیے منتقلی کا آپشن غیر فعال ہو۔
  • متفق!
  • عام صارفین کے لیے دوہرے کھاتے ممنوع ہو، لیکن منتظمین اور ایسے صارفین جو ڈویلپمنٹ کی ضرورت کے تحت دوہرے کھاتے رکھنا چاہیں انھیں اجازت ہو۔
  • جی، اور غیر فعالیت کی مدت چھ ماہ کے بجائے ایک سال ہونی چاہیے۔
  • ایسے وقت میں جب کسی دوسرے منتظم کی مداخلت ناگزیر ہو اسی وقت یہ عمل ہونا چاہیے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:46, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)

خلاصہ[ترمیم]

  • طویل عرصہ سے غیر متحرک منتظمین کو لازمی معزول کیا جائے۔
  • دوہرے کھاتے بنانے پر پابندی لازمی لگائی جائے۔
  • منتقلی کرنے کے لئے عنوان میں املا، تلفظ یا قواعد کی غلطی ہو تو کوئی بھی فوری طور پر منتقل کر سکتا ہے۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:59, 15 اپریل 2015 (م ع و)