تیل محرکیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
‎انجن آئل‎

تیلِ محرکیہ (engine oil or motor oil) چپچپاہٹ اور چکناہٹ سے بھرپور ایسا تیل ہے۔ جو اندرونی احتراقی انجنوں کی لبریکیشن (lubrication) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی کام چلتے پرزوں کو گھسنے سے بچانا ہے۔ تاکہ مفید طاقت حرارت میں تبدیل ہوکر ضائع نہ ہو۔ اور انجن رواں دواں رہے۔ یہ انجن کو صاف کرتا،زنگ سے بچاتا اور انجن کے پرزوں سے حرارت جذب کرکے انجن کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

انجن آئل کا حصول[ترمیم]

انجن آئل معدنی تیل سے حاصل کردہ کیمیائی مرکبات (hydrocarbons) اور ‎ synthesis compounds ‎ سے تیار کیا جاتا ہے۔

انجن آئل ڈالا جا رہا ہے

استعمال[ترمیم]

انجن آئل اندرونی احتراقی انجنوں مثلا کاروں،بسوں،موٹرسائیکلوں،ٹریکٹروں اور برقی مولد میں استعمال ہوتا ہے۔ اور لبریکینٹ کا کام کرتا ہے۔ دراصل جب انجن کے پرزے حرکت کرتے ہیں۔ تو وہ ایک دوسرے سے رگڑ کھا کر چلتے ہیں۔ جیسے گراریاں (گیئر).جس سے گراریوں کی سطح پر خراشیں پڑ جاتی ہیں۔ اور پرزے گھس گھس کر ختم ہوجاتے ہیں۔ جس سے انجن ناکارہ ہوجاتا ہے۔ لیکن انجن آئل سے انجن کے پرزوں پر تیل کی ایک تہ پیدا ہوجاتی ہے۔ جو رگڑ‎ ‎(friction) خراشیں ‎(wear) اور گھسنے سے انجن کو بچاتی ہے۔ انجن آئل انجن کے پرزوں کے درمیان حرکت کرکے حرارت کو جذب کرکے انجن کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ تاکہ انجن ناکارہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ انجن کے پرزوں کو زنگ،تکسید ‎ ‎(oxidation) سے بچاتا ہے۔ اور انجن کو رواں دواں رکھتا ہے۔