جمشید پور

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش



جمشید پور
ٹاٹا نگر، जमशेदपुर
Jamshedpur image collection.jpg
عمومی معلومات
ملک بھارت کا پرچم بھارت
صوبہ جھاڑکھنڈ
ضلع مغربی سنگھ بھوم
محل وقوع 86.18 درجے شمال، 22.8 درجے مشرق
رقبہ 149.23
آبادی 1,134,788
www.jamshedpur.nic.in
جمشید پور is located in بھارت
جمشید پور

بھارت میں جمشید پور کا مقام


جمشید پور (ہندی: जमशेदपुर) بھارت کے مشرق میں واقع ریاست جھارکھنڈ کا ایک اہم ترین شہر ہے

فہرست

[ترمیم] تعارف

جمشید پور کو شہر آہن، ٹاٹا نگر یا صرف ٹاٹا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ ایک صنعتی شہر ہے - اس شہر کے بانی جمشید جی نوشیرواں ٹاٹا ہیں- جنہوں نے یہاں ٹاٹا اسٹیل کی سنگ بنیاد رکھی-

[ترمیم] تاریخ

بیسویں صدی کے شروعات میں جمشید جی پیٹسبرگ گئے اور ماہر ارضیات چارلس پیج پیرن سے ہندوستان میں ایک آہنی کارخانہ کے لئے جگہ کی تلاش میں مدد کی گزارش کی۔ اپریل 1904‏ عیسوی میں خام لوہا، کوئلہ، چونا پتھر اور پانی سے بھری جگہ کی تلاش آج کے مدھیہ پردیش سے شروع ہوئ-

امکنات کو تلاشتے ہوئے سی ایم ویلڈ، دوراب جی ٹاٹا اور شاپورجی سکلات والا کی ٹیم چھوٹا ناگپور کے پٹھار کے گھنے جنگلوں کے درمیان اور، سورن ریکھا اور کھرکئ ندیوں کے سنگم پر بسے ایک گا‏ؤں ساکچی پہنچی۔ جو انہیں سب سے معیاری مقام لگا- جس کا انتخاب مرکوزہ مقام کے طور پر کیا گیا-

ٹاٹا خاندان کی سرپرستی میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو گیا - بالآخر 1920 تک ایک ٹن پلیٹ م‍ـل، ایک اینٹ بنانے کا کارخانہ، دفتر کی عمارت، ایک ہسپتال اور 400 مزدوروں کے لئے مکانات بن کر تیار تھے-

[ترمیم] جغرافیہ

جمشید پور 22°48′N 86°11′E / 22.8°N 86.18°E / 22.8; 86.18 پر واقع ہے۔ .[1] سمندر کی سطح سے اوسط اونچائی 135 میٹر ( 442 فٹ ) ہے - اسکی سطح پہاڑی ہے۔ اسکا کل جغرافیائی رقبہ 149.23 مربع کیلو میٹر ہے جو پورے جھارکھنڑ کے رقبہ کا 2.03 فیصد ہے


[ترمیم] موسم

جمشید پور کی آب و ہوا گرم ہے۔ موسم سرما وسط مارچ سے شروع ہوتا ہے - مئی اور جون نہایت گرم رہتا ہے۔ گرمی میں اوسطاً درجہ حرارت 35 سے 42 ڈگری سیلسیس تک رہتا ہے۔ سردی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہتا ہے۔ جمشید پور کی آب و ہوا کی نشاندہی جنوب مغربی مون سون کے طور پر کی گئ ہے۔ یہاں جولائی سے ستمبر کے درمیان کافی بارش ہوتی ہے۔ سالانہ اوسط 1200 ملی میٹر ہے- شہر کے دورے کے لئے مناسب وقت اکتوبر تا اپریل کا وقفہ ہے۔ اس دوران منتقل پرندے بھی شہر آتے ہیں۔

جمشید پور، بھارت کا موسم
مہینہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسطاً بلند فارنہائیٹ (سینٹی گریڈ) 76
(24)
81
(27)
91
(32)
98
(36)
98
(36)
93
(33)
88
(31)
88
(31)
87
(30)
86
(30)
82
(27)
76
(24)
87
(30)
اوسطاً کم فارنہائیٹ (سینٹی گریڈ) 57
(13)
62
(16)
70
(21)
78
(25)
81
(27)
81
(27)
80
(26)
79
(26)
78
(25)
73
(22)
65
(18)
57
(13)
72
(22)
عمل ترسیب انچ (س م) 0.43
(1.08)
0.52
(1.33)
0.76
(1.94)
0.70
(1.77)
2.16
(5.49)
6.8
(17.28)
9.09
(23.09)
9.95
(25.27)
6.53
(16.58)
2.15
(5.45)
0.34
(0.87)
0.23
(0.59)
39.66
(100.74)
Source: ویدربیس[2] اور ایم ایس این ویدر[3]

[ترمیم] ذرائع نقل و حمل

  • فضائی: جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل کا ذاتی ہوائی اڈا ہے جہاں سے عوام کولکاتا کے لئے چارٹرڈ طیارے لے سکتے ہیں۔
  • سڑک: جمشید پور قومی شاہرہ 32 اور قومی شاہرہ 33 کے ذریعہ، سڑک سے پورے بھادت سے جڑا ہوا ہے۔
  • ریل: جمشید پور کے ریلوے اسٹیشن کا نام ٹاٹانگر جنکشن ہے۔ یہاں سے ممبئ، احمدآباد، بنگلور، چینئ، کولکاتا، نئ دہلی، پٹنہ وغیرہ کے لئے ٹرین جاتی ہیں۔

[ترمیم] اہم کارخانے

جمشیدپور ایک صنعتی علاقہ ہے۔ یہاں بالخصوص ٹاٹا کی کئ کارخانے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کارخانے بھی ہیں۔ ذیل میں ایک چھوٹی سی فہرست ہے۔

[ترمیم] مجموعہ تصاویر

[ترمیم] بیرونی روابط


[ترمیم] حوالہ جات

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں