جنرل پارک چنگ ہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Park Chung Hee 박정희

جنرل پارک چنگ ہی

پیدائش: 1917ء

انتقال: 1979ء

جنوبی کوریا کے سابق صدر۔ ٹیگو میں پیدا ہوئے۔ اس وقت کوریا پر جاپان قابض تھا۔ ٹیگو نارمل سکول میں تعلیم پائی۔ 1937ء میں پرائمری ٹیچر مقرر ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 1947ء میں کورین کنسٹبلری میں کپٹن کے عہدے پرفائز ہوئے۔ 1948ء میں کمیونسٹ بغاوت جس کی قیادت کوریائی فوج کے چند افسر کررہے تھے۔ میں ملوث ہونے کے پاداش میں انھیں سزا ئے موت سنائی گئی۔ انھوں نے چوتی کے کمیونسٹ لیڈروں کی فہرست حکام کے حوالے کردی جس پر انھیں معافی دے کر، سابقہ عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے بڑی برق رفتاری سے ترقی کی۔ 1953ء میں بریگیڈیر بنا دیے گئے۔ اور 16 مئی 1961ء میں فوج بغاوت کے ذریعے حکومت پر قبضہ کر لیا۔ 1963ء میں صدارتی انتخابات میں صدر چنے گئے۔ 1969ء میں ترمیم شدہ آئین کے تحت دو بار صدر منتخب ہوئے۔ 1972ء میں نیا آئین نافذ کیا جس کی رو سے تا حیات صدر بن گئے۔ اکتوبر 1979ء میں خفیہ پولیس کے سربراہ نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔