مندرجات کا رخ کریں

"شاہ فضل رسول بدایونی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Indian9837 (تبادلۂ خیال) کی ترامیم Abualsarmad کی گذشتہ ترمیم کی جانب واپس پھیر دی گئیں۔
(ٹیگ: استرجع)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 33: سطر 33:
* شرح احادیث ملتقطہ ا
* شرح احادیث ملتقطہ ا
* فصل الخطاب
* فصل الخطاب
* حرزِ معظم<ref>[https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-molana-shah-fazal-rasool-badayuni/his-written-books/1 ضیائے طیبہ]</ref>
* حرزِ معظم<ref>{{Cite web |url=https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-molana-shah-fazal-rasool-badayuni/his-written-books/1 |title=ضیائے طیبہ |access-date=2017-03-30 |archive-date=2020-08-14 |archive-url=https://web.archive.org/web/20200814084244/http://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-molana-shah-fazal-rasool-badayuni/his-written-books/1 |url-status=dead }}</ref>
== وفات ==
== وفات ==
2/جمادی الاخریٰ [[1289ھ]]،مطابق8/اگست [[1872ء]]،بروز جمعرات ظہر کے وقت اسمِ ذات کے [[ذکر خفی]] میں مصروف تھے کہ اچانک دو دفعہ بلند آواز سے اللہ اللہ کہا اور ساتھ ہی روح قفسِ عنصری سے اعلیٰ علیین کی طرف پرواز کر گئی۔ درگاہِ قادری(بدایوں) میں آرامگاہ ہے۔<ref>نورنورچہرے،محمد عبد الحکیم شرف قادری ص،295،مکتبہ قادریہ لاہور</ref>
2/جمادی الاخریٰ [[1289ھ]]،مطابق8/اگست [[1872ء]]،بروز جمعرات ظہر کے وقت اسمِ ذات کے [[ذکر خفی]] میں مصروف تھے کہ اچانک دو دفعہ بلند آواز سے اللہ اللہ کہا اور ساتھ ہی روح قفسِ عنصری سے اعلیٰ علیین کی طرف پرواز کر گئی۔ درگاہِ قادری(بدایوں) میں آرامگاہ ہے۔<ref>نورنورچہرے،محمد عبد الحکیم شرف قادری ص،295،مکتبہ قادریہ لاہور</ref>

نسخہ بمطابق 08:30، 6 فروری 2021ء

شاہ فضل رسول بدایونی
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جولا‎ئی 1798ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بداؤں ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 اگست 1872ء (74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بدایوں   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش دفتر مفتی اعظم   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن دفتر مفتی اعظم ،  اسلامک کیمونٹی آف انڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
مفتی اعظم ہند (5  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1800ء کی دہائی  – 1872 
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  مفتی اعظم ہند ،  مفتی اعظم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی اہل سنت وجماعت کے عظیم رہنما اور علوم عقلیہ و نقلیہ میں کامل ترین شخصیت ہیں۔

نام ونسب

نام شاہ فضلِ رسول۔ لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق۔ شاہ آلِ احمداچھے میاں کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔ آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن عثمانِ غنی تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس المفسرین ابن عباس تک پہنچتا ہے۔

ولادت

فضلِ رسول قادری بدایونی کی ولادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق 1798ء کو بدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔

تعلیم

صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ کا سفر کیا اور فرنگی محل لکھنؤ میں بحر العلوم کے جلیل القدر شاگرد مولانا نور الحق (متوفی 1338ھ)کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ نے چار سال کے قلیل عرصے میں تمام علوم و فنون کی تکمیل کرلی۔ حکیم ببر علی موہانی سے فنِ طب کی تکمیل کی۔

بیعت وخلافت

فضلِ رسول قادری والدِ گرامی عین الحق شاہ عبد المجید بد ایونی کے دستِ حق پرست پربیعت ہوئے۔ انہوں نے تمام سلاسل میں اجازت و خلافت عطا فرمائی تھی۔ درگاہِ غوثیہ کے نقیب الاشراف سید علی نے آپ کواجازت وخلافت مرحمت فرمائی۔

القاب و خطابات

جامع المنقولات والمعقولات،جامع الشریعت والطریقت،امام اہلسنت،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت،غیظ المنافقین،مہلک الوہابیین،معین الحق والدین،محسن الاسلام والمسلمین،سیف اللہ المسلول

سیرت و خصائل

شاہ فضل رسول قادری بدایونی سے بے حساب افراد فیض یاب ہوئے۔ آپ نے اپنے دورمیں نمایاں طور پر احقاقِ حق کا فریضہ ادا کیا۔ بے شمار سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا تحفظ فرمایا اور لاتعداد افراد کو راہِ راست دکھائی۔ مولانا کی ذات والاصفات مرجع انام تھی، ان کے پاس کوئی علاج معالجے کے لیے آتا اور کوئی مسائلِ شریعت دریافت کرنے حاضر ہوتا۔ کوئی ظاہری علوم کی گتھیاں سلجھانے کے لیے شرفِ باریابی حاصل کرتا، توکوئی باطنی علوم کے عقدے حل کرانے کی غرض سے دامِن عقیدت و اکرتا۔

غرض و ہ علم و فضل کے نیر اعظم اور شریعت و طریقت کے سنگم تھے جہاں سے علم و عرفان کے چشمے پھوٹتے تھے۔ وہ ایک شمع انجمن تھے، جن سے ہرشخص اپنے ظرف اور ضرورت کے مطابق کسبِ ضیاء کرتا تھا۔ حرمین شریفین کی زیارت سے مستفیض ہوئے،اورخوب ریاضتیں کیں:مولوی محمد رضی الدین بدایونی لکھتے ہیں:"جو کچھ ریاضتیں آپ نے ان اماکنِ متبرکہ میں ادا فرمائیں۔ بجز قدمءاولیاء کرام کے دوسرے سے مسموع نہ ہوئیں۔ حرمین شریفین کی راہ میں پیادہ سفر اور یتیموں مسکینوں کے آرام پہنچانے میں آپ نے ہرقسم کی تکلیف گوارا کی"۔

تصنیفات

شاہ فضل رسول بدایونی نے خدمتِ خلق، عبادت و ریاضت، درس و تدریس، وغط و تبلیغ کے مشاغل کے باوجود تصنیف و تالیف کی طرف بھی توجہ فرمائی۔ آپ نے اعتقادیات، درسیات ،طب،تصوف او ر فقہ میں قابلِ قدر کتابیں تصنیف فرمائیں ہیں۔

  • سیف الجبار
  • بوارق محمدیہ
  • تصحیح المسائل
  • المتعقد المنتقد
  • فوزالمؤمنین
  • تلخیص الحق
  • احقاق الحق
  • شرح فصوص الحکم
  • رسالۂ طریقت، حاشیۂ م
  • رسالہ قطیبہ
  • حاشیہ میرزاہد ملا جل
  • طب الغریب
  • تثبیت القدمین
  • شرح احادیث ملتقطہ ا
  • فصل الخطاب
  • حرزِ معظم[1]

وفات

2/جمادی الاخریٰ 1289ھ،مطابق8/اگست 1872ء،بروز جمعرات ظہر کے وقت اسمِ ذات کے ذکر خفی میں مصروف تھے کہ اچانک دو دفعہ بلند آواز سے اللہ اللہ کہا اور ساتھ ہی روح قفسِ عنصری سے اعلیٰ علیین کی طرف پرواز کر گئی۔ درگاہِ قادری(بدایوں) میں آرامگاہ ہے۔[2]

حوالہ جات

  1. "ضیائے طیبہ"۔ 14 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2017 
  2. نورنورچہرے،محمد عبد الحکیم شرف قادری ص،295،مکتبہ قادریہ لاہور