خالد حمید فاروقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیو نیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے

تعارف[ترمیم]

خالد حمید فاروقی کا تعلق کراچی سے تھا, کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے، اس کے علاؤہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشل سٹڈیز میں بھی تعلیم حاصل کی، وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے ، آخری وقت میں بیورو چیف برسلز جیو نیوز تعینات تھے،[1]

صحافتی زندگی[ترمیم]

خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے ، وہ جیو نیوز کے قیام سے اب تک ادارے سے وابستہ رہے، اس دوران انھوں نے اہم امور پر مختلف ممالک سے غیر معمولی رپورٹنگ کی، حال ہی میں انھوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج کی تھی۔[2]

خالد حمید فاروقی ایک کہنہ مشق اور اپنے کام سے عشق کرنے والے صحافی تھے۔ سنجیدہ خبر کی تلاش اور اسے جیو نیوز کے ناظرین تک پہنچانے کے لیے وہ یورپ کے ہر ملک میں سفر کرتے تھے۔[3][4]

پھر جنگ کی کوریج کے لیے حال ہی میں یوکرین بھی گئے تھے جبکہ وہ نیٹو، یورپی یونین کے امور کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے[5]

وفات[ترمیم]

خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن (برطانیہ) سے برسلز(بیلجیئم) واپس پہنچے تو 7 مئی 2022ء کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔[6]

ان کے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.facebook.com/khalid.h.farooqi
  2. https://www.jasarat.com/2022/05/07/journalist-2/
  3. https://jang.com.pk/news/1083192
  4. https://urdumedium.pk/%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%A6%D8%B1-%D8%B5%D8%AD%D8%A7%D9%81%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D9%84%D8%AF-%D8%AD%D9%85%DB%8C%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%B3%D9%84%D8%B2-%D9%85%DB%8C%DA%BA/
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 07 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2022 
  6. https://jang.com.pk/news/1083192