خشک آنکھ کی بیماری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خشک آنکھ کی بیماری
مترادفخشک آنکھ، لنیت قرنیہ کا آشوب چشم سیکا، خشک آنکھ کی بیماری (DED)، قرنیہ کی سوزش
شدید خشک آنکھ والے شخص میں پھیلا لیسامین گرین داغ۔[1]
اختصاصامراض چشم
علاماتخشک آنکھیں، جلن، لالی، رطوبت کا اخراج ، دھندلا پن[2]
مضاعفاتقرنیہ پر داغ[2]
وجوہاتکانٹیکٹ لینس, میبومین غدود کی خرابی، الرجی، حمل، Sjögren سنڈروم، وٹامن اے کی کمی، لاسک سرجری، اینٹی ہسٹامائن، ہارمون متبادل تھراپی، اینٹی ڈپریسنٹس[2][3][4]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر[5]
علاجمصنوعی آنسو، چشمے کے ارد گرد سے ڈھانپنا، بعض ادویات کو تبدیل کرنا[2]
معالجہسائکلوسپورن, کارٹیکو اسٹرائڈ آنکھوں کے قطرے[2]
تعدد~20فی صد[6]

خشک آنکھوں کا سنڈروم ( ڈی ای ایس )، جسے لنیت قرنیہ کا آشوب چشم سیکا (کے سی ایس) بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا عارضہ ہے جس میں آنکھ سے پانی آنا بند ہوجاتا ہے اور آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں- [2] دیگر متعلقہ علامات میں جلن، لالی، خارج ہونے والا مادہ، اور آسانی سے تھکی ہوئی آنکھیں شامل ہیں۔ نظر دھندلی بھی ہوسکتی ہے. [2] علامات عام طور پر ہلکی ہوتی ہیں مگر کبھی کبھار شدید اور مسلسل بھی ہو سکتی ہیں۔ [3] بعض صورتوں میں بغیر علاج کے کارنیا پر داغ پڑ سکتے ہیں۔ [2]

خشک آنکھکا عا رضہ اس وقت ہوتا ہے جب یا تو آنکھ کافی آنسو پیدا نہیں کرتی یا جب آنسو بہت تیزی سے بخارات بن جاتے ہیں۔ [2] یہ کانٹیکٹ لینس کے استعمال، میبومین غدود کی خرابی ، الرجی ، حمل ، Sjögren سنڈروم ، وٹامن اے کی کمی ، لاسک سرجری ، اور بعض دوائیں جیسے اینٹی ہسٹامائنز ، بلڈ پریشر کی کچھ ادویات ، ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی ، اور دافع اضطراب ادویات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ [2] [3] [4] دائمی آشوب چشم ، تمباکو کے دھوئیں کاسامنا یا سوزش سے بھی یہ حالت ہو سکتی ہے۔ [2] تشخیص زیادہ تر علامات پر مبنی ہے، حالانکہ کئی دوسرے ٹیسٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ [5]

علاج بنیادی وجہ پر منحصر ہے۔ [2] مصنوعی آنسو ،معمول کی پہلا ترجیحی علاج ہیں۔ [2] چہرے کے قریب فٹ ہونے والے چشموں کااستعمال ،آنسو کے بخارات کو کم کر سکتا ہے۔ [2] کچھ ادویات کو روکنے یا تبدیل کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔ [2] ادویات سائکلوسپورن یا سٹیرایڈ آئی ڈراپس بعض صورتوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [2] دوسری صورت ، لکریمل پلگ ہے جو آنکھ کی سطح سے آنسوؤں کو بہنے سے روکتا ہے۔ [2] خشک آنکھ کا سنڈروم کبھی کبھار کانٹیکٹ لینز پہننا ناممکن بنا دیتا ہے۔ [2]

خشک آنکھ کا سنڈروم آنکھوں کی ایک عام بیماری ہے۔ [3] یہ آبادی کے لحاظ سے 5-34فیصد افراد کو کسی حد تک متاثر کرتا ہے ۔ [6] بوڑھے لوگوں میں یہ شرح 70فیصد تک ہے۔ [7] چین میں تقریباً 17فیصد افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں ۔ [8] جملے "keratoconjunctivitis sicca" کا مطلب لاطینی میں " cornea اور conjunctiva کا خشک ہونا" ہے۔ [9]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. Brice Critser۔ "Lissamine green staining in keratoconjunctivitis sicca"۔ Eye Rounds۔ The University of Iowa۔ 07 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س "Facts About Dry Eye"۔ NEI۔ February 2013۔ 28 جولا‎ئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  3. ^ ا ب پ ت AJ Kanellopoulos، G Asimellis (2016)۔ "In pursuit of objective dry eye screening clinical techniques."۔ Eye and Vision۔ London۔ 3: 1۔ PMC 4716631Freely accessible۔ PMID 26783543۔ doi:10.1186/s40662-015-0032-4 
  4. ^ ا ب Michelle Meadows (May–June 2005)۔ "Dealing with Dry Eye"۔ FDA Consumer Magazine۔ U.S. Food and Drug Administration۔ February 23, 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. ^ ا ب P Tavares Fde، RS Fernandes، TF Bernardes، AA Bonfioli، EJ Soares (May 2010)۔ "Dry eye disease."۔ Seminars in Ophthalmology۔ 25 (3): 84–93۔ PMID 20590418۔ doi:10.3109/08820538.2010.488568 
  6. ^ ا ب EM Messmer (30 January 2015)۔ "The pathophysiology, diagnosis, and treatment of dry eye disease."۔ Deutsches Ärzteblatt International۔ 112 (5): 71–81; quiz 82۔ PMC 4335585Freely accessible۔ PMID 25686388۔ doi:10.3238/arztebl.2015.0071 
  7. ^ Ding, J; Sullivan, DA (July 2012
  8. ^ Liu, NN; Liu, L; Li, J; Sun, YZ (2014)
  9. Gary S. Firestein (2013)۔ Kelley's textbook of rheumatology (9th ایڈیشن)۔ Philadelphia: Elsevier/Saunders۔ صفحہ: 1179۔ ISBN 978-1437717389۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ