حمل (طب)
وکیپیڈیا سے
- مزید دیکھیۓ حمل (ضد ابہام)۔
حمل کا لفظ اردو اور طب دونوں میں متعدد معنوں میں آنے کے ساتھ اپنے نزدیک ترین مفہوم میں ماں کے پیٹ میں جنین (embryo) یا حمیل (fetus) کی موجودگی کے لیۓ استعمال ہوتا ہے؛ یعنی رحمِ مادر (uterus) میں ایک یا ایک سے زائد بچوں کا ہونا حمل (pregnancy) کہلاتا ہے۔ جبکہ اردو میں موجود اس عربی لفظ کے لغوی معنی متنوع ہیں جن میں ؛ وزن ، وزن (لے جانا یا منتقل کرنا) اور اٹھانا وغیرہ شامل ہیں اور اپنے اسی وزن اٹھانے کے بنیادی مفہوم کی وجہ سے یہ لفظ ، ماں کا بچے (بچوں) کی پیدائش سے قبل ان کے وزن یا بوجھ کو اٹھانے یا برداشت کرنے (حمل کرنے یعنی ت + حمل = تحمل کرنے) کی تشبیہ کی وجہ سے ماں کے پیٹ میں بچے کے ہونے کے فعلیاتی (physiological) مظہرِ قدرت کے لیۓ مستعمل ہوا ہے۔