فعلیات

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

فعلیات (انگریزی: Physiology) ؛ جانداروں کے جسم ، اعضاء اور خلیات کے آلاتی و حیاتی کیمیائی افعال کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ بادی النظر میں اس علم کو جانداروں کی دو بڑی اقسام ، حیوانات و نباتات ، کے لحاظ سے حیوانی فعلیات و نباتی فعلیات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اس تقسیم میں ایک قابل توجہ بات یہ ہے کہ فعلیات کے اصول اپنی جگہ کائناتی ثابت ہوتے ہیں یعنی اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ اصول و عوامل کہ جن کے تحت کسی نبات یا پودے کا جسم یا خلیہ اپنے افعال انجام دیتا ہے وہی اصول صحت کے ساتھ حیوان کے جسم یا خلیے کی فعلیات پر بھی نافذ العمل ہوتے ہیں۔ ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ اس شعبۂ فعلیات میں جانداروں کے افعال کے مطالعے سے مراد انکی حالتِ صحت کے افعال سے ہوتی ہے ، اور جب یہ حالتِ صحت برقرار نہ رہے اور کیفیتِ مرض (disease) طاری ہو جاۓ تو ایسی صورت میں افعال کا مطالعہ فعلیات کے دائرۂ کار سے نکل کر امراضیات (pathology) کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے۔




 م  ب  ت 
حیاتیات کے زیریں قواعد
تشریح -- حیاتی کیمیاء -- حیاتی آلاتیات -- حیاتی طبیعیات -- حیاتی طرزیات -- نباتیات -- خلوی حیاتیات -- بيئيات -- حشریات -- ارتقاء -- وراثیات -- ضعیفیات -- زاحفیات -- نسیجیات -- علم القدم -- اسماکیات -- مناعیات -- غدیریات -- بحری حیاتیات -- خرد حیاتیات -- سالماتی حیاتیات -- عصبیات -- طائریات -- حفریات -- طفیلیات -- نوری حیاتیات -- اشنیات -- فعلیات -- نباتی فعلیات -- حیاتی نفسیات -- اشعاعی حیاتیات -- معاشری حیاتیات -- ساختی حیاتیات -- تصنیفیات -- علم الوائرس -- حیوانیات