آنسو
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آنسو، آنکھوں سے خارج ہونے والا مائع سیال یا مادہ ہے، جس کے بہنے سے آنکھ کی اندرونی جھلی صاف اور نم رہتی ہے۔ آنسوؤں کے بہنے کو عمل کو رونا بھی کہا جاتا ہے، جوکہ عموماً کسی صدمے یا غم کی صورت جذبات بے قابو ہوجانے سے ہوتا ہے جبکہ بعض اوقات خوشی کے موقع پر بھی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے ہیں۔ بعض اوقات جمائی لیتے وقت بھی آنکھوں سے پانی بہہ نکلتا ہے۔ گو کہ تمام پستانیہ جانداروں کی آنکھوں کو صاف اور نم رکھنے کے لئے آنسوؤں کی صلاحیت ہوتی ہے لیکن پستانیوں میں بھی صرف انسان کو یہ قدرت حاصل ہے کہ وہ جذبات کا اظہار رو کر کرسکتا ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں آنسو سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |