خواجہ غلام فخر الدین تونسوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواجہ غلام فخر الدین تونسوی خواجہ ملت، فخر المشائخ، محسن اسلام اور والئی تونسہ سے معروف ہیں۔

ولادت[ترمیم]

خواجہ غلام فخر الدین تونسوی کی ولادت16/ رمضان المبارک 1356ھ بمطابق 20/ نومبر 1937ء یوم شنبہ بوقت صبح بعد از طلوع آفتاب مبارک وقت 8/بجے کوتونسہ شریف میں ہوئی۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

چار سال کی عمر میں قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ درس محمودیہ ( مکھڈی بنگلہ )سے تعلیم حاصل کی اور یہاں سے ہی فارغ التحصیل ہوئے جامع العلوم والفنون تھے

اساتذہ[ترمیم]

میانجی اللہ بخش لغاری، قاری نواب دین چشتی، مولانا خالق داد اور مولانا خان محمد تونسوی ہیں

بیعت و خلافت[ترمیم]

ان کی بیعت و خلافت اپنے والد خواجہ غلام نظام الدین تونسوی سے ہے

وفات[ترمیم]

ان کاوصال 9 جمادی الاول 1399ھ 7 اپریل بروز ہفتہ 1979ءکو ہوا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ شاہ نظام الدین تونسوی، ڈاکٹر غلام فرید نظامی، انجمن فروغ فنون اسلامی پاکستان ڈیرہ غازی خان