تونسہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تونسہ شریف سے رجوع مکرر)
| تونسہ | |
| Taunsa | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | پنجاب |
| ضلع | ڈیرہ غازی خان |
| محل وقوع | 30.7 درجے شمال، 70.65 درجے مشرق |
| منطقۂ وقت | معیاری عالمی وقت +5 |
|
پاکستان میں تونسہ کا مقام |
|
تونسہ، جسے تونسہ شریف بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک شہر ہے۔ جو تحصیل تونسہ کا صدر مقام ہے۔
یہ شہر دریائے سندھ ساتھ ساتھ کراچی سے پشاور تک جانے والی شاہراہ پر انڈس ہائی وے (قومی شاہراہ 55) قائم ہے۔ ساحلی شہر کراچی سے شہر کا فاصلہ 975 کلومیٹر اور صوبائی دارالحکومت لاہور سے 600 کلومیٹر ہے۔ دریائے سندھ پر قائم مشہور تونسہ بیراج بھی یہی واقع ہے جو شہر سے چند کلومیٹر دور جنوب میں ہے۔