دب اصغر

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


دب اصغر
تصویر:MNUrsa Minor.png
بڑی تصویر کے لیے کلک کریں
 
عربی نام: الدب الأصغر
انگریزی نام: Ursa Minor
خاندان: دب اکبر
آسمان میں مقام: آسمانِ شمال سوم
رقبہ: 255.864 ۔ (56 واں)
فی صد رقبہ : آسمان کا 0.62 فی صد
مطلع مستقیم: 15 گھنٹے صفر منٹ
تنزل: 77 ڈگری 41.99 منٹ شمال
سیاروں والے ستارے :    1
چمکدار ستارے:    2
قریبی مجمع النجوم: اژدھا، زرافہ اور ملتھب
 



دب اصغر (عربی: الدب الأصغر - انگریزی: Ursa Minor) ایک مجمع النجوم کا نام ہے۔ اس کو خاندان مجمع النجوم دب اکبر میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ قطبی ستارہ کے قریب چھ ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے ، جس کی شکل چھوٹے سے ریچھ ، ڈوئی یا بڑے چمچے کی سی ہوتی ہے۔ یہ قطبی تارے کے گرد 24 گھنٹے میں پورا چکر کاٹتا ہے۔

[ترمیم] بنیادی خصوصیات

اس کا مشاہدہ آسمانِ شمال سوم میں کیا جا سکتا ہے۔ اس مجمع النجوم کا رقبہ 255.864 مربع ڈگری ہے۔ جو کل آسمان کا 0.62 فی صد بنتا ہے۔مطلع مستقیم 15 گھنٹے 00.00 منٹ ہے۔ اور تنزل 77 ڈگری 41.99 منٹ شمال ہے۔ اس مجمع النجوم میں ایسے ستاروں کی تعداد ،جن کے ایک یا زیادہ سیارے دریافت کیے جاچکے ہیں، 1 ہے۔ چمکدار ستاروں کی تعداد 2 ہے۔

[ترمیم] قریبی مجمع النجوم

اس کے اردگرد اژدھا،زرافہ اور ملتھب واقع ہیں۔

[ترمیم] متعلقہ مضامین