قطبی ستارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خلائی دوربین ھبل سے لی گئی قطبی تارے کی تصویر

قطبی ستارہ یا شمالی ستارہ ( Alpha Ursae Minoris یا POLARIS) آسمانِ شمال میں نظر آنے والا روشن ترین ستارہ ہے۔ یہ تقریباً سماوی قطب شمالی پر نظر آتا ہے۔ جس سے جغرافیائی شمال کی تقریباً درست نشاندھی ہو سکتی ہے۔ یہ اصل میں تین ستاروں کا جھرمٹ ہے۔ جو زردی مائل ہیں۔ ایک ستارہ (α UMi A) بڑا ہے اور باقی ( α UMi B اور α UMi Ab) بونا ستارے یعنی نسبتاً کافی چھوٹے ہیں۔ 1780 میں معلوم ہوا کہ یہ ایک ستارہ نہیں بلکہ دو ہیں۔ 1929 میں دریافت ہوا کہ ان کا ایک تیسرا ساتھی (α UMi Ab) بھی ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ یہ جھرمٹ اپنی روشنی بڑی تیزی سے بڑھا رہا ہے اور ھزاروں سال پہلے کی نسبت اب زیادہ روشن ہے۔ مجموعی طور پر اس جھرمٹ کو Alpha Ursae Minoris یا α UMi کہا جاتا ہے۔ جو اس کا تکنیکی نام ہے۔ دوسرے بونا ستارہ بڑے ستارے کے ارد گرد 2400 فلکیاتی اکائیوں( 360 ارب کلومیٹر ) کے فاصلے پر گردش کرتا ہے۔ بڑا ستارہ سورج سے 6000 سے 10000 گنا زیادہ روشنی خارج کرتا ہے۔