دیدم بالچین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دیدم بالچین
معلومات شخصیت
پیدائش 18 مئی 1982ء (42 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انقرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دیدم بالچین (ترکی زبان: Didem Balçın، پیدائش 18 مئی 1982ء) ترک اداکارہ ہیں۔ دیریلش: ارطغرل اور کورولوش: عثمان میں سیلجان(شہناز) خاتون کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔

سوانح[ترمیم]

دیدم بالچین 18 مئی 1982ء کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی ایک بڑی بہن ہے جس کا نام اوزلم ہے۔ ان کی والدہ نور بالچین کا تعلق استنبول سے ہے، نور نے سنہ 1975ء میں جاپان میں منعقدہ ملکہ حسن مقابلے میں ترکی کی نمائندگی کی تھی۔ ان کے والد، محمود بالچین ٹی آر ٹی ریڈیو میں کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے انقرہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے۔

انھوں نے اپنی بڑی بہن کے ساتھ مل کر تقسیم-تونل کی طرف دودا صنعت کے نام سے اکیڈمی کھولی۔ سنہ 2007ء میں ٹی وی سیریز ”سوگیلی دونوروم“ میں دیدم کا کردار نبھایا۔

سنہ 2011ء میں ٹی وی سلسلے ”فرار“ میں گونُل کردار نبھایا۔

سنہ 2014ء میں ”چقاللر دانس 3: صفر صیقینتی“ فلم میں فاطمہ کا کردار نبھایا۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm2066282 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2016
  2. https://www.sabah.com.tr/didem-balcin-kimdir