روۓ خط
وکیپیڈیا سے
| اس مقالے کے عنوان میں غیر اردو حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں۔ ان حروف کی وجہ سے صارفین کو مقالہ تلاش کرنے اور دوسرے مقالات میں اس کا ربط دینے میں دشواری کا احتمال ہے۔ غیر اردو حروف: ۓ ایسے مزید مضامین کے لیے دیکھیں: زمرہ:غیر موزوں عنوان |
روۓ خط یعنی خطوط پر (جیسے روۓ آب = پانی پر) ایک مفہومی لفظ ہے جو کہ خطوط کی سطح پر یا براہ خط کا مفہوم ادا کرتا ہے، اِسے مختصر طور پر روئخط بھی لکھا جاتا ہے۔ اس کو انگریزی میں online کہا جاتا ہے، ایسی کسی بھی چیز کو کہا جاتا ہے جو کہ کسی بڑے شراکی نظام یا نیٹ ورک سسٹم (بطور خاص، شمارندی شراکہ یعنی computer network) سے متصل ہو۔ بالفاظ دیگر اس شراکے میں موجود آلات ، عقدے (nodes) یا شمارندے ایک خطی حیثیت میں مسلسل تصور کیۓ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان پر موجود کوئی بھی مواد یا ڈیٹا (جو منتقل کیا جا رہا ہو) وہ خطوط پر ہونے کا تصور پیدا کرتا ہے اور اسی تصور سے یہ لفظ یعنی برخط یا آن لائن وجود میں آتا ہے۔