زمانی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زمانی کا لفظ اصل میں انگریزی لفظ temporal کے لیۓ استعمال ہوتا ہے اور اس سے مراد سائنسی مضامین میں کسی بھی ایسے مظہر یا وقوعہ کی لی جاتی ہے کہ جو فاصلی (spatial) نہیں ہو بلکہ زمانی (وقت سے مشروط) ہو یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ مظہر جو بیک وقت ظاہر ہونے کے بجاۓ یکے بعد دیگرے ظاہر ہو رہا ہو۔
چاول اور مثال [ترمیم]
اس بات کی وضاحت کے لیۓ عام سے الفظ میں مثال یوں لی جاسکتی ہے کہ جیسے فرض کیجیۓ کہ چاول کے دانوں کو کسی خاص بلندی سے گرا کر نیچے موجود کسی جالی سے گذارنا ہے ؛ تو اب ایسا دو طرح سے کیا جاسکتا ہے۔
- ایک تو یہ کہ چاولوں کو مٹھی میں لے کر جالی پر گرا دیا جاۓ اور اس طرح کوئی دانہ کسی سوراخ سے اور کوئی دانہ کسی سوراخ سے گذرتا ہوا جالی سے نکل جاۓ گا۔ یعنی اسکا مطلب یہ ہوا کہ چاول کے دانے ایک فاصلے یا جگہ یا فضاء (room) پر پھیل کر جالی کے مختلف سوراخوں سے ایک ساتھ گذر جائیں گے اور ایسے مظہر کو سائنس میں spatial phenomenon کہا جاتا ہے ، جیسے عصبونات میں واقع ہونے والا فضائی تراکم (spatial summation) کا عمل۔
- دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ چاولوں کے ایک ایک دانے کو چٹکی سے یکے بعد دیگرے باری باری ایک سیدھ میں گرایا جاۓ اور اس طرح چاول کے تمام دانے باری باری ایک ہی سوراخ سے گذر کر جالی سے نکلیں گے یعنی ایسی صورت میں وہ پہلی صورت کے برخلاف ، فضاء یا room پر پھیل کر جالی سے گذرنے کے بجاۓ ایک ہی مقام سے جالی سے گذرتے ہیں اور جس کے لیۓ یہ عمل ، وقت سے مشروط ہو جاتا ہے اور زمانی کہلاتا ہے، جیسے زمانی تراکم (temporal summation) کا مظہر۔