ساحر (مصنع لطیف)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اگر یہ مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیۓ ، ساحر (ضدابہام)۔

ساحر (wizard) کا لفظ بنیادی طور پر اردو میں عربی زبان سے اخذ کیا گیا ہے اور اول الذکر زبان میں اس کو سہ حرفی لفظ سحر سے بنایا جاتا ہے جس کے معنی جادو کے ہوتے ہیں اور یہ لفظ سحر بھی اردو اور فارسی میں مستعمل ملتا ہے۔ علم شمارندہ (computer science) میں اس لفظ سے مراد شمارندے پر نظر آنے والے اس سیماء (یعنی شمارندے کے ایک رخ یا ایسے چہرے) کی ہوتی ہے جو کے (عمومی تصور میں) کسی ناتجربہ کار صارف کو مرحلہ وار کسی مصنع لطیف پر کام کرنے کے سلسلے پر لے کر چلتا ہے۔ انگریزی زبان میں wizard کا لفظ اصل میں wise اور ard کو ملا کر بنایا جاتا ہے اور اس کے معنی تاریخی طور پر ' جاننے والے ' کے ہوا کرتے تھے لیکن سولہویں صدی سے یہ مفہوم میں وسعت اختیار کر کے ' مستقبل جاننے والے ' تک پہنچ گیا چونکہ مستقبل کے بارے میں جاننا اور فلسفہ میں لازم و ملزوم کا تعلق پایا جاتا ہے اور قرون وسطی کے زمانوں میں جادو اور فلسفے کے مابین حد مبہم سی پائی جاتی تھی اسی وجہ سے یہ لفظ ' جادوگر ' یعنی ساحر کے لیے بھی استعمال ہونے لگا۔ اپنے اسی جاننے والے کے تصور کی وجہ سے اس لفظ کو علم شمارندہ میں اس مصنع لطیف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ جو خود تو جانتا ہو اور نا جاننے والے صارف کی راہنمائی کرتا ہو۔ لفظ ساحر بھی (جادوگر کے ساتھ ساتھ) مستقبل (یا عالم غیب) کو جاننے والے کے لیے اردو اور عربی تصور کا حامل ہے اور اسی بنیاد پر اس کو اردو میں wizard کا متبادل اختیار کیا جاتا ہے۔