سجیل میزائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سجیل میزائل
موشک سجیل

.
ملک Flag of ایران ایران
صارف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
وزن 26 ٹن
لمبائی 19 میٹر
قطر 1,5 میٹر
راکٹ مرحلے 2
رینج 2000 کلومیٹر
چلانے کی جگہ ٹرک

سجیل میزائل (فارسی زبان میں: موشک سجیل) ایران کا بنایا ہوا یلسٹک میزائل ہے۔ سجیل 2000 یا 2500 کلومیٹر دور تک ایک کیمیائی بم یا کوئی عام بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے متخصصان سازمان هوافضای وزارت دفاع نے بنایا ہے۔ اسے میزائل بردار گاڑی Maz 543 سے چلایا جاتا ہے۔

تفصیل[ترمیم]

سجیل میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا یلسٹک میزائل ہے۔ یہ دو حصوں پر مشتمل میزائل ہے جس میں ٹھوس ایندھن استعمال کر جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن والے میزائلوں سے زیادہ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایران کے زیادہ تر میزائل مائع ایندھن سے چلنے والے ہیں۔ سجیل ایران کا طویل فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ہے جو اسرائیل، یورپ کے کچھ حصوں اور خلیج میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔