سید محمد امین علی نقوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید محمد امین علی نقوی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام محمد امین علی
پیدائش 8 فروری 1940(1940-02-08)
بٹھہ دوہا ، ضلع لدھیانہ
وفات 2008ء
فیصل آباد
قومیت پاکستان
عملی زندگی
صنف غیر منقوط شاعر
موضوعات اردو
مادر علمی دار العلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام
پیشہ شاعر مصنف
کارہائے نمایاں محمد ہی محمد(غیر منقوط اردو نعتیہ دیوان) یا محمد (عربی میں منقوط نعتیہ دیوان)، محمد رسول اللہ (غیر منقوط عربی نعتیہ دیوان)، حسن محمد (بٖغیر الف نعتیہ دیوان)
متاثر اہلسنت
باب ادب

سید محمد امین علی نقوی اردو، عربی قصائد اور غیر منقوط شاعری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

1359ھ/1940ء کو ضلع لدھیانہ کے ایک گاؤں بٹھہ دوہا شریف میں سید شاہ محمد نقوی المتوفی 1942ء کے گھرپیداہوئے۔

خاندان[ترمیم]

سید محمد امین علی نقوی کا خاندان سادات سے تعلق ہے سلسلہ نسب پینتالیس (45) واسطوں سے سیدالشہدا امام حسین سے جاملتا ہے۔

پاکستان آمد[ترمیم]

قیام پاکستان کے بعد سرزمین فیصل آباد چک نمبر 208 ج ب ضلع فیصل آباد میں قیام کیا۔

تحصیل علم[ترمیم]

جامعہ رضویہ فیصل آباد سے ابتدائی کتب پڑھیں اس کے بعد جامعہ نقشبندیہ علی پور سیداں ضلع سیالکوٹ میں مولانا عبدالرشید جھنگوی سے بعض کتب کا درس لیا اور جامعہ امینیہ رضویہ منڈی وار برٹن ضلع شیخوپورہ میں علامہ نورمحمد قادری سے معقول و منقول کی کتب پڑھیں، جبکہ شیخ الحدیث محمد سردار احمد سے دورۂ حدیث کی سند حاصل کی۔

سلسلہ بیعت[ترمیم]

تحصیل علم کے ساتھ روحانیت گہرا تعلق رہا شیخ الحدیث محمد سردار احمد کے دست اقدس پر بیعت کی اور ان سے 1378ھ کو خرقہ خلافت حاصل کیا ان کے علاوہ میاں صاحب ٹھسکہ میرا جی (بھارت) سے1380ھ کواور پیر صاحب محدث ہزار وی سے 1408ھ کو خلافت واجازت کی سند حاصل کی۔ علاوہ ازیں اور بھی بہت سے مردان خدا کے فیض صحبت سے فائدہ اٹھایا۔[1]

شاعری[ترمیم]

نعت رسول پاک بیان کرنا بہت بڑی سعادت ہے، سید محمد امین علی شاہ نقویؒ آپ ﷺ کی شان جس عقیدت اور عشق سے بیان کی ہے وہ بہت کم شعرا کے حصے میں آیا ہے آپ بیک وقت عربی، فارسی، ہندی، اردو اور پنجابی میں پوری روانی کے ساتھ لکھنے کا ملکہ رکھتے ہیں ۔[2]

تصنیفات[ترمیم]

ان کی اصل پہچان نعت اور نعتیہ قصائدہیں

  1. محمد ہی محمد(غیر منقوط اردو نعتیہ دیوان)
  2. محمد رسول اللہ (غیر منقوط عربی نعتیہ دیوان)
  3. حسن محمد (بٖغیر الف نعتیہ دیوان)
  4. عشق محمد(عربی فارسی اردو اور پنجابی نعتیہ دیوان)
  5. کلیات نقوی(اردو نعتیہ مجموعہ)
  6. مقالات نقوی
  7. شجرہ حسینیہ( نقوی سادات کا نسب نامہ)
  8. دمادم مست قلندر
  9. حسین ہی حسین
  10. من کنت مولاہ (مناقب مرتضوی پر لاجواب کتاب)
  11. رشتہ الفت المعروف باب مدینہ(مناقب مرتضوی پر ایک منفرد کتاب)
  12. قصیدہ امینیہ (عربی نعتیہ دیوان)
  13. رداء الوردہ علی قصیدۃ البردہ
  14. لا نبی بعدی(عربی نظم میں تردید قادیانیت)
  15. دعائے حزب البحر(صوفیائے کرام کا مشہور وظیفہ)
  16. شجرہ حسینیہ[3]

وفات[ترمیم]

سید محمد امین علی نقوی کی وفات 2008ء فیصل آباد میں ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عشق محمد، سید محمد امین علی شاہ نقوی مرکز یا حی یا قیوم، فیض آباد، فیصل آباد
  2. روزنامہ ایکسپریس ، اتوار 3 اکتوبر 2021
  3. مطبوعات آستانہ عالیہ باب الہدی فیض آباد فیصل آباد