شجری خلیہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
|
شجری خلیہ ایک ایسا خلیہ ہوتا ہے جو کہ مدافعت (immunity) میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی شکل میں یہ اکثر شاخداری نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اسکو شجری خلیہ کہا جاتا ہے۔ اس سے نکلنے والی ان شاخوں کو ڈینڈرائٹ کہا جاتا ہے۔ یہ خلیات ایسی نسیجوں (tissues) میں پاۓ جاتے ہیں جو کہ بیرونی دنیا سے رابطے میں ہوتی ہیں مثلا
اسکے علاوہ نابالغ حالت میں یہ خلیات خون میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ جب ایک بار فعال (active) ہوجائیں تو یہ لمفی نسیجات کی جانب ہجرت کرجاتے ہیں اور وہاں پہنچ کر T اور B خلیات کے ساتھ مربوط عمل کے زریعے مدافعتی نظام کو کامیابی سے چلانے کیلیۓ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
|