شرمیلا ریگے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


ولادت: 7 اکتوبر 1964ء پونے وفات: 13 جولائی 2013ء پونے

شرمیلا ریگے بھارت کی ایک نسائی ماہرِ معاشریات تھیں جو مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھتی تھیں ـ پونے یونیورسٹی میں انہوں نے دراساتِ جنسیات کی سربراہی کی جس عہدہ پر وہ 1991 سے فائز تھیں ـ

بھارت کی ایک نامور نسائی سکالر، شرمیلا ریگے کی تحقیقات دلت ذات کی معاشرتی حالت اور ان کے خلاف سماجی اور معیشی تعصب کے متعلق رہیں ـ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی ریاست کی تعمیر میں بھیم راؤ امبیدکر کے کردار پر بھی نئی روشنی ڈالی ہےـ

دلت طالبِ علموں کے حقوق کی ترویج اور عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا انگی سماجی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ رہیں ـ

سنہ 2013 میں وہ کینسر کا شکار ہوئیں اور اس کی اطلاع ہونے کے چند ہی ہفتوں بعد 13 جولائی 2013 کو ان کا انتقال ہو گیاـ

تصانیف

  • ذات اور جنس: بھارت میں عورتوں پر تشدد ـ (انگریزی) ـ 1996