شوریٰ نگہبان

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شوریٰ نگہبان (عربی میں مجلس صيانة، انگریزی میں Guardian Council، مکمل نام قانونِ اساسی کی شوریٰ نگہبان) ایرانی سیاسی نظام کا سب سے اہم اور زیادہ اثر و رسوخ والا ادارہ ہے جس کے ممبران کی کُل تعداد 12 ہوتی ہے جن میں ایران کی مجلس (پالیمنٹ) کی طرف سے 6 قانونی ماہرین نامزد کیے جاتے ہیں جن کی تقرری کی حتمی منظوری ایران کی عدلیہ کے سربراہ (چیف جسٹس) دیتے ہیں جبکہ رہبر معظم (سپریم لیڈر) کی طرف سے 6 فقہی (ماہرین اسلامی فقہ) مقرر کیے جاتے ہیں۔ اس ادارے کے موجودہ سربراہ آیت اللہ احمد جنتی ہیں۔

[ترمیم] اختیارات

ایرانی آئین کے مطابق قانون پیش کرنا اور ان کی منظوری دینا پارلیمنٹ (مجلس) کا کام ہے تاہم مجلس کی طرف سے منظورہ کردہ تمام قوانین کی حتمی منظورہ شوریٰ نگہبان کی طرف سے دی جاتی ہے۔ ایران کے آئین کی دفعہ 96 کے مطابق شوریٰ نہگبان مجلس کی طرف سے منظورہ کردہ قوانین کو غیر اسلامی یا غیر آئینی ثابت ہونے پر ویٹو کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

شوریٰ نہگبان ایران کی آئینی عدالت (Constitutional Court) کا کردار بھی اداء کرتی ہے جس کے تحت ایرانی آئین کی تشریح کرنے کا اختیارات بھی اسی کے پاس ہے۔

ایرانی آئین کے مطابق ایران میں عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں (صدر، ممبران پالیمنٹ اور ممبران مجلس خبرگان) کی منظوری بھی شوریٰ نگہبان دیتی ہے۔

[ترمیم] اندرونی روابط

ایران

[ترمیم] بیرونی روابط

شوریٰ نگہبان (ایران) کی ویب سائٹ

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں