عباس الدوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عباس دوری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عباس بن محمد بن حاتم بن واقد
وجہ وفات طبعی موت
رہائش بغداد ، خوارزم ، الدور
شہریت خلافت عباسیہ
کنیت ابو الفضل
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
عملی زندگی
طبقہ 11
نسب الخوارزمي، الدوري، البغدادي
ابن حجر کی رائے ثقہ
ذہبی کی رائے ثقہ
پیشہ محدث
شعبۂ عمل روایت حدیث

آپ امام محدث الناقد عباس بن محمد بن حاتم دوری بغدادی، کنیت ابو فضل، خراسانی ہیں، اور آپ ثقہ حدیث نبوی کے ائمہ میں سے ایک ہیں۔آپ اصل خراسان سے تھے پھر آپ ہجرت کر کے بغداد میں مقیم ہو گئے اور یہیں وفات پائی ۔امام احمد بن حنبل ، یحییٰ بن معین اور ابوداؤد طیالسی نے ان کے بارے میں کہا:: میں نے اپنے کسی شیخ کو ان سے بہتر بات کرتے نہیں دیکھا وہ بغداد میں سنہ 185ھ میں پیدا ہوئے اور وہیں 271ھ میں وفات پائی۔ [1]

شیوخ[ترمیم]

شبابہ بن سوار عبید اللہ بن موسیٰ ہاشم بن قاسم یعقوب بن ابراہیم بن سعد یحییٰ بن معین حسن بن موسیٰ الاصحاب حسین بن علی جعفی محمد بن بشر جعفر بن عون ابوداؤد طیالسی عبدالوہاب بن عطاء ، یحییٰ بن ابی بکیر۔[2]

تلامذہ[ترمیم]

سنن کی چار کتابوں کے مصنفین (الترمذی، النسائی، محمد بن ماجہ، ابوداؤد) ابن صاعد ، اسماعیل صفار حمزہ بن محمد دہقانی ، ابو عباس اصم ، ابو عوانہ ، ابوبکر بن زیاد ابو جعفر بن بختری۔

جراح اور تعدیل[ترمیم]

احمد بن شعیب نسائی نے کہا ثقہ ہے۔ ابن حجر عسقلانی نے کہا ثقہ الحافظ ہے۔ حافظ ذہبی نے کہا ثقہ حافظ ہے۔ ابو حاتم رازی نے کہا صدوق ہے۔ ابو یحییٰ خلیلی نے کہا ثقہ ہے۔ خطیب بغدادی نے کہا ثقہ ہے۔ امام دارقطنی نے کہا ثقہ ہے۔

وفات[ترمیم]

آپ نے 271ھ میں وفات پائی ۔

حوالہ جات[ترمیم]