فداء الرحمان درخواستی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فداء الرحمان درخواستی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1939ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خان پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 جنوری 2020ء (80–81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن دین پور شریف   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جمیعت علمائے اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبداللہ درخواستی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خلیل الرحمن درخواستی ،  فضل الرحمان درخواستی ،  مطیع الرحمن درخواستی   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ الحدیث حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی (1939ء – 1 جنوری 2020ء) ایک پاکستانی اسلامی سکالر تھے۔ وہ جامعہ انوارالقرآن آدم ٹائون نارتھ کراچی کے بانی، جمعیت علماء اسلام کے سابق نائب امیرِ مرکزیہ و سابق امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ، پاکستان شریعت کونسل کے امیر اور جامعہ مخزن العلوم خان پور کے سرپرست تھے۔ وہ عبداللہ درخواستی کے فرزند تھے۔ ان کا اسلام آباد میں انتقال یکم جنوری 2020ء کو ہوا۔[1][2]

مولانا فداء الرحمن درخواستی 1939ء میں عبداللہ درخواستی کے ہاں خان پور، ضلع رحیم یار خان میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کی ابتدا سے درس نظامی تک اپنے والد صاحب کے قائم کردہ ادارہ جامعہ مخزن العلوم عیدگاہ خان پور میں رہ کر تعلیم حاصل کی۔ آپ 1957ء میں دورۂ حدیث سے فارغ التحصیل ہوئے، پھر اسی جامعہ میں 1970ء تک آپ استاذ و مدرس اور ناظم تعلیمات بھی رہے، اس کے بعد وہ کراچی چلے گئے، یہاں قصبہ کالونی میں مدرسہ ساریۃ الجبل کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا، جس کے ساتھ اسی نام کی مسجد بھی بنوائی۔ تقریباً چھ سال یہاں رہے، پھر 1976ء میں آپ مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ 1980ء تک حرمین میں قیام پزیر رہے، وہاں درسِ قرآن اور تدریس بھی فرماتے تھے۔ اس کے بعد 1981ء میں آپ نے کراچی میں جامعہ انوارالقرآن کے نام سے ادارہ کی بنیاد رکھی جس میں حفظ و ناظرہ سے لے کر دورہ حدیث اور تخصصات تک درجات قائم ہیں۔[1]

ان کا انتقال اسلام آباد میں یکم جنوری 2020ء کو ہوا جہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھے۔ اسی روز پہلی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس کی امامت حضرت مولانا زاہد الراشدی نے کی جس میں اسلام آباد کے علما کرام، طلبہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دوسرے روز خان پور میں دوسری نماز جنازہ حضرت مولانا میاں مسعود احمد صاحب نے ادا کی۔ جس میں ملک بھر سے حضرت درخوستی کے مریدین، طلبہ اور شاگردوں نے شرکت کی۔ جس کے بعد ان کی تدفین ان کے والد کے پہلو میں دین پور شریف کے خصوصی قبرستان میں عمل میں آئی۔[1][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن۔ "شیخ الحدیث حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی رحمۃ اللہ علیہ | جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن"۔ www.banuri.edu.pk 
  2. "حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستیؒ | ابوعمار زاہد الراشدی"۔ zahidrashdi.org 
  3. "پاکستان شریعت کونسل کے سربراہ مولانا فداالرحمن درخواستی کاانتقال آج نماز جنازہ"۔ Daily Pakistan۔ 1 جنوری، 2020