فرانسیسی جرمن جنگ 1870-71
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنگ میں کامیابی کے بعد پیرس میں جرمن سلطنت کا اعلان
1870ء-71 میں جرمن ریاست پرشیا اور فرانس کے مابین یورپی تاریخ کی ایک اہم جنگ ہوئی۔ اس جنگ میں پرشیا کا ساتھ دوسری جرمن ریاستوں نے بھی دیا۔ اس جنگ میں فرانس کو شکست ہوئی۔
اسباب [ترمیم]
صدیوں تک چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں منقسم رہنے کے بعد جرمن ریاستیں پرشیا کے ذیر قیادت متحد ہو رہی تھیں اور یہ فرانس کو گوارہ نہ تھا۔ اپنے مشرق کی جانب ایک طاقتور جرمن ریاست کا بننا فرانس کے لیۓ پریشانی کا باعث تھا۔ چنانچہ اس نے پرشیا کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ جنگ میں فرانس کو شکست ہوئی۔
نتائج [ترمیم]
جنگ میں فتح کے بعد جرمن ریاستوں نے متحد ہو کر لطنت کا اعلان کیا جس کا چانسلر بسمارک تھا۔ فرانس کو تاوان جنگ کے علاوہ جرمنی کو اپنے دو صوبے آلسائس اور لورین جن میں کہ جرمن زبان بولنے والے خاصی تعداد میں تھے دینے پڑے۔